سلطانز یا قلندرز کس کا پلڑا بھاری

پاکستان سپر لیگ سیزن سات کا تیسرا میچ آج ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا تفصیلات کے مطابق میچ 2:30 منٹ پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا لاہور قلندرز کا یہ پہلا میچ ہے جبکہ ملتان اپنا پہلا میچ کراچی کنگز سے جیت چکا ہے لاہور قلندرز پہلی بار شاہین آفریدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جس میں شاہین آفریدی حارث رؤف کے ساتھ فخرزمان اور بین ڈنک سے اچھا کھیلنے کی امید کی جارہی ہے اور سپن باؤلنگ کے شعبے میں افغانستان کے مایہ ناز لیگ سپنر راشد خان پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے جبکہ ملتان سلطانز کے جانب سے کپتان محمد رضوان صہیب مقصود ریلی روسو اور شاہ نواز دھانی امیدوں کے محور ہوں گے لیگ سپنر کے فرائض تجربہ کار پاکستانی نژاد افریقی کھلاڑی عمران طاہر سرانجام دیں گے
اب تک ملتان اور لاہور کی ٹیمیں پی ایس ایل میں نو بار آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں پانچ بار ملتان اور چار بار لاہور کو فتح ملی ہے
تازہ ترین اطلاع کے مطابق محمد رضوان نے ٹاس جیت کر شاہین الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے. امید ہے یہ میچ بھی زبردست ہوگا

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: