کیا سلطانز آج اسلام آباد فتح کرپائیں گے کس کا پلڑا بھاری جانئیے

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں آج شام ساڑھے سات بجے اسلام آباد اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا ہے ریکارڈ کو دیکھا جائے تو دونوں ٹیمیں اب تک نو بار مدمقابل آچکی ہیں پانچ بار اسلام آباد کو فتح نصیب ہوئی جبکہ چار میچوں کی فاتح ملتان کی ٹیم ٹہری

آج کے میچ کو دیکھا جائے تو دونوں ٹیمیں فارم میں ہیں اسلام آباد کی ٹیم نے اپنے واحد مقابلے میں پشاور زلمی کو شکست سے دو چار کیا تھا جبکہ ملتان سلطانز ابھی تک تین میچز کھیل چکے ہیں جو تینوں کہ تین ملتان سلطان نے جیتے ہیں
اسلام آباد یونائیٹڈ کے دونوں اوپنر، الیکس ہیلز، اعظم خان، آصف علی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں تو وہیں آل راؤنڈر شاداب خان اور حسن علی کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا

ملتان کی ٹیم میں محمد رضوان، شان مسعود، صہیب مقصود آل راؤنڈر خوشدل شاہ، شاہ نواز دھانی، عمران طاہر، کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں

اگر پچ کی بات کریں تو کراچی کی پچ سپنرز کو سپورٹ کرے گی مگر دوسری اننگ کے دوران ہلکی پھلکی اوس پڑنے کا امکان بہر حال موجود ہے اس لئے اس میچ میں بھی ٹاس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: