پی آئی اے کو منافع بخش بنانے کا منصوبہ

‏پی آئی اے کو منافع بخش بنانے کا منصوبہ

وزارت خزانہ نے دنیا کی بہترین کنسلٹنٹ کمپنی انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی IATA کو PIA کا خسارہ ختم کرکے منافع بخش بنانے کا پلان ترتیب دینے کی درخواست کی تھی جسے کمپنی نے تیار کرکے منظوری کے لئے فنانس ڈویژن کو بھجوا دیا ہے. اس 5 سالہ ‏کے مطابق 2024 سے ادارہ منافع بخش ہوجاے گا.

جہازوں کی موجودہ تعدادکو 29 سے بڑھا کر 49 کیا جائے گا. جس میں 16 بڑے 27 چھوٹے جبکہ 6 ٹربو ٹیکنالوجی کے حامل ہونگے.

مسافروں کی سالانہ تعداد 5 ملین سے بڑھکر 9 ملین ہوجائیگی. ادارے کے اثاثے 1.1 بلین سے بڑھ کر 2.8 بلین ہوجائینگے.‏3. 10 سے زائد نئے روٹس پر فلائٹ چلائی جائینگی. ہفتہ وار فلائٹس کی تعداد 359 سے بڑھکر 581 ہوجائیگی. سالانہ ریونیو 1.7 بلین ڈالرہوجائیگا.

کارگو فلائٹس کا دائرہ کار بھی بڑھایا جائے گا.
کمپنی کے مطابق پلان تبھی کامیاب ہوگا جب حکومت پاکستان مندرجات پر نیک نیتی سے عمل کریگی. ‏یہ پلان 2022 تا 2026 ہے جو سابق مشیراصلاحات ڈاکٹر عشرت العباد کی رپورٹ براے ادارہ جاتی اصلاحات 2019 کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے.

امید ہے حکومت پاکستان اس پلان پر عمل پیرا ہوگی.

True Journalizm

Coloumnist | Blogger | Space Science Lover | IR Analyst | Social Servant Follow on twitter www.twitter.com/truejournalizm MSc Mass Communication

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: