کوئیٹہ گلیڈیٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائٹیڈ. ( #QGvIU )

ایک زبردست میچ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شام سات بج کر تیس منٹ پر کھیلا جائے گا. سرفراز کے زیرقیادت کوئٹہ کی ٹیم یہ ساتواں ایڈیشن کھیل رہی ہے ان دونوں ٹیموں کے حوالے سے بات کی جائے تو دونوں ٹیمیں 13 بار آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کے حصے میں سات میچز جب کہ اسلام آباد کے حصے میں چھ میچز آئے اگر بات کریں کھلاڑیوں کی تو اسلام آباد کے دونوں اوپنرز انتہائی اہم ہوں گے شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، حسن علی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں باؤلنگ میں وسیم جونئر مرکز نگاہ ہوں گے کوئٹہ کے فینز کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ بوم بوم شاہدخان آفریدی نے بائیو سکیور ببل جوائن کرلیا ہے اور آج کے میچ میں وہ دستیاب ہیں لالا نہ صرف باؤلنگ میں جادو دکھائیں گے بلکہ اگر وہ وکٹ پر ٹک جاتے ہیں تو پہاڑ جیسا ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے لالا کے علاوہ احسان علی، ویل سمیڈ، بین ڈکٹ خطرے کی گھنٹی بجاسکتے ہیں اگر بات کی جائے باؤلنگ کی تو کوئٹہ کے پاس نسیم شاہ ، حسنین جیسے پیسرز اور لالا، نواز جیسے سپنرز موجود ہیں دونوں جانب اچھے کھلاڑیوں کی موجودگی کی وجہ سے اس میچ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

یاد رہے اسلام آباد کی ٹیم نے اس ایڈیشن میں اب تک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک ہی میں اسلام آباد کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کوئٹہ اپنے تین میچوں میں ایک میں کامیابی حاصل کرپایا ہے جبکہ دو میچوں میں ناکامی ان کی مقدر بنی ہے پوائنٹس ٹیبل پر تاحال ملتان سلطانز کا راج ہے جنہوں نے چار میں سے چاروں میچ جیتے ہیں۔

Jabbli Views
فالو کریں

Jabbli Views

جبلی ویوز ایک میگزین ویب سائٹ ہے، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مضمون نگاری اور کالم نگاری کو فروغ دینا اور اس شعبے سے منسلک ہونے والے نئے چہروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،تاکہ وہ اپنے ہنر کو نکھار سکیں اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: