کراچی کنگز سے نحوست کے بادل نہ چھٹ سکے مسلسل چوتھی شکست

کھلاڑیوں کی انجریز سے پریشان کراچی کے کنگز کو مسلسل چوتھی شکست مبارک 😂

اس سے پہلے کپتان ٹاس ہار کر میچ جیتتے رہے
بابر بیچارہ ٹاس جیت کر میچ ہار گیا 😁

بابر نے اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار ٹاس جیتا اور حسبِ روایت پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ، حضرت زازئی نے کریز چھوڑنے سے پہلے دھواں دار 41 رنز بنائے اور ان کا ادھورا مشن انجام تک پہنچایا شعیب دی گولڈن ملک نے، 28 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور دکھلا دیا کہ “شیر بوڑھا بھی ہو جائے تو شکار کرنا نہیں بھولتا” 🥰

کراچی کی جانب سے اپنی سابقہ ٹیم کے خلاف عمید آصف بھرپور لے میں نظر آئے، اوپنرز اور کٹنگ کی قیمتی وکٹیں حاصل کیں۔

زلمی نے کنگز کی امیدوں کے محور شرجیل کے “ونگز” کاٹے تو توقع کے عین مطابق کراچی والے اڑنا بھول چکے تھے، اسی لیے کپتان جانی کو اپنا پلان تبدیل کرنا پڑا، شرجیل کو شاید اکیلا چائے پیتا دیکھ کر صاحبزادہ صاحب بھی یہ کہتے ہوئے جلدی چل دیے کہ

دل ہی نہیں لگ رہا تیرے بغیر
لاکھ خود کو الجھایا ادھر اُدھر

اب کوک بین نے کپتان جانی کو بھی تحریک دلائی کہ آج کا میچ ہارے تو شاید پھر واپسی مشکل ہو جائے گی، بس یہ سننا تھا کہ ڈرتے ڈرتے جاتے کھولنے شروع کیے دونوں نے اور اچانک عثمان اس بات پر قادر ہو گیا کہ کوک بین کو باہر بھیج دے، شعیب نے شاندار جست لگا کر کیچ پکڑا اور یوں زیر تعمیر پارٹنرشپ زمین بوس ہو گئی، نبی آئے تو پھر سے ملک کے محفوظ ہاتھوں میں کیچ دے کر چلتے بنے، اب عامر یامین نے پچ پر کپتان جانی کو جوائن کیا اور آتے ہی دو زبردست چھکے لگا کر میچ کو اپنی طرف جھکانے کی کوشش کی مگر محمد عمر نے عامر اور عماد کو اسی اوور میں باہر بھیج کر کراچی کو ہی مقابلے سے باہر کر دیا۔

آخری دو اوورز میں کپتان جانی کی مار دھاڑ کام نہ آئی اور ٹیم لگ گئی کھڈے لائن، 63 گیندوں پر 90 رنز کی باری مگر زلمی پھر بھی نو رنز سے فتح یاب

محمدعمر کی شاندار گیند بازی کی تعریف نہ کرنا زیادتی ہو گی، واٹ آ ڈریم ڈیبیو 😘 وش یو گڈ لک چیمپئن ❣️

کراچی والے ازراہِ کرم کسی اچھے سے کوچ سے مشورہ کر لیں کہ بیٹنگ آرڈر کون سا بیسٹ رہے گا؟ ہر روز کی چھیڑ چھاڑ سے کھلاڑیوں کو اعتماد نہیں ملا کرتا، وسیم اکرم نجانے کیا سوچ کر کوچنگ کر رہے ہیں، اتنی بڑی فرنچائزز کا اتنا برا حال یہ لیگ میں دلچسپی کے عنصر کو ختم کرتا جا رہا ہے، اربابِ کراچی کو اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے، کم از کم اور کچھ نہیں تو اپنے کھلاڑیوں کی باڈی لینگویج ہی بہتر لیں، تا کہ وہ میدان میں مقابلہ کرتے نظر آئیں ❣️

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: