مقبوضہ کشمیر اور ہم

مقبوضہ کشمیر اور ہم
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یک جہتی کشمیر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد بھارتی فوج کے مظالم کا شکار کشمیری عوام سے اظہار ہمدردی اور اس بات کا عزم ہے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے حق خود ارادیت کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔
بلاشبہ کشمیر اور پاکستان دوقالب یک جان، یوم یکجہتی کشمیر آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے مظاہرے اور ریلیاں ہوں گی۔دنیا کشمیر کے فوجی حل کو مسترد اور تنازع کو ممکنہ ایٹمی جنگ کی وجہ قرار دے رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل تو یہاں تک کہہ چکے ہیں لیکن اس کے باوجود دنیا اس معاملے میں کوہی پیش رفت کرنے میں ناکام رہی ہے
یا دوسرے الفاظ میں مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے
ا سے کشمیریوں کی بد نصیبی اور بد قسمتی کا نام دیا جا سکتا ہے یا ہماری کوتاہیوں اور غلط فیصلوں اور مواقع سے بروقت فائدہ نہ اُٹھانے کا نتیجہ قرار دیا جا سکتا ہے کہ کشمیریوں کی لازوال تحریک آزادی ابھی تک کامیابی سے ہم کنارنہیں ہو سکی ۔ سات عشروں سے جاری اُن کی جدوجہدِ آزادی قربانیوں کی ایسی داستان بنی ہوئی ہے جس کی قوموں کی تاریخ میں مثال ملنی مشکل ہے ۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے

حبیب_خان

0 0 ووٹس
Article Rating
سبزکرائب
مطلع کریں
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
تمام کمنٹس دیکھیں
0
Would love your thoughts, please comment.x
%d bloggers like this: