وزیر اعظم کا دورہ چین کامیاب یا ناکام۔وزیراعظم کیا حاصل کرسکے؟؟؟

‏چین میں اب تک وزیراعظم نے کیا حاصل کیا؟

چائینہ مشینری انجنئرنگ کارپوریشن حکومتی سطح پر پاکستان میں ایگریکلچرل سائنس و ٹیکنالوجی سینٹر قائم کریگا. جہاں فصلوں کی پیداوار بڑھانےسمیت بیج کوبہتر بنانے پر کام کیا جائےگا. جبکہ اسی کمپنی نے LNG ٹرمینل لگانےبھی میں دلچسپی ظاہر کی ہے. ‏2. یہی کمپنی گوادر فری زون میں پیپر اور میٹل کا پراسسنگ اور ری سائیکلنگ پارک قائم کریگی. جو برآمدی مقاصد کیلئے ہوگا. 4.5 بلین ڈالر کا یہ منصوبہ 2 سے 3 سال میں کام شروع کردیگا. 40 ہزار افراد کو روزگار ملےگا.

زینگ بینگ گروپ فوجی فرٹیلائزر کے ساتھ ملکر حیوانات اور پولٹری فیڈ ‏کی پیداوار پر کام کریگا. جبکہ مکئی اور سویابین کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے.

رائل گروپ 50 ملین ڈالرز کی لاگت سے بڑے پیمانےپر 4 ڈیری فارمز بناےگا. جن میں 80 ہزار بھینسوں سے سالانہ 16 ملین لیٹر دودھ حاصل ہوگا. جبکہ بھینسوں کی بیماریوں پر تحقیق بھی ہوگی.

‏5. چیلنج فیشن 250 ملین ڈالرز کی لاگت سے 100 ایکڑ پر عالمی معیار کا اکنامک زون قائم کریگا. جہاں سے 400 ملین ڈالرز کی ایکسپورٹ ممکن بنائی جائیں گی. 20 ہزار افراد کو روزگار میسر آئیگا.

چائینہ روڈ اینڈ برج KPT کی مدد سے کراچی کوسٹل اقتصادی زون قائم کریگا. 9.3 مربع کلومیٹر ‏پر محیط یہ زون 3.5 بلین ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہوگا. یہاں نالج سٹی پورٹ اینڈ شپنگ فیشن ڈیزائننگ سمیت IT اور میڈیا فنانس کے مراکز بناے جائیں گے.

نیوسوفٹ میڈیکل سسٹم 30 ملین ڈالرز کی لاگت سے نیشنل سروس کے ڈھانچے کو اپ گریڈ کریگا جبکہ بیماریوں کی تشخیص بھی کیجاے ‏گی. یہی کمپنی 170 ملین ڈالرز کی لاگت سے سپیشل اکنامک زونز میں ادویات کے پلانٹس لگاے گی.

حنان سن واک 2 ارب ڈالر کی لاگت سے پاکستان کے بڑے شہروں کے درمیان 1 لاکھ کلومیٹر لمبی فائبر کیبل بچھاے گی.

فلرش ٹیک اسلام آباد کے اقتصادی زون میں موبائل فون مینوفیکچرنگ اسمبلنگ اور ‏پرزہ جات سے متعلق ریسرچ لیب قائم کریگی.

گلوبل سیمی کنڈکٹر گروپ 40 ملین ڈالرز کی لاگت سے سیمی کنڈکٹر ٹیسٹنگ سینٹر قائم کریگا. جبکہ افرادی قوت بھی تیارکریگا. اس پراجیکٹ میں 1 لاکھ IT پروفیشنلز کو روزگار ملےگا.

لیٹن آٹوز رشکئی اکنامک زون میں الیکٹرک وہیکلز مینوفیکچر ‏پلانٹ لگائے گی.

ایکسپریس ٹریبون نے اسے 4 فروری کو انگریزی میں شائع کیا ہے.

True Journalizm

Coloumnist | Blogger | Space Science Lover | IR Analyst | Social Servant Follow on twitter www.twitter.com/truejournalizm MSc Mass Communication

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: