گیس چوروں کی شامت آگئی

‏بڑے گیس چوروں کے خلاف وفاقی حکومت کا ایکشن شروع۔۔۔
ابھی تک گھریلو گیس کا بل ادا نہ کرنے یا چھوٹے کاروباری افراد کے گیس چوری کرنے کے خلاف ایکشن ہوتا دیکھا ہے۔ لیکن اب حکومت نے بڑے گیس چوروں کے خلاف ایکشن شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات درج ذیل ہیں۔
1- کراچی میں 15 بڑے کاروبار اداروں کے‏خلاف ایکشن لیا گیا۔ جو یا تو کمپریسر لگا کر دوسرے اداروں کی گیس چوری کرنے تھے یا گیس کے بل ادا نہیں کرتے تھے۔20 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
2- لاہور کے 4 بڑے گیس استعمال کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ 18 کروڑ 30:لاکھ کا جرمانہ ریکور کر لیا گیا ہے۔ ان کے خلاف‏مقدمات بھی درج ہو چکے ہیں۔
3- پشاور میں 4 جگہوں ، جن میں 3 انڈسٹریز اور ایک صنعتی یونٹ کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ مقدمات درج ہو چکے۔ 4 کروڑ وصول ہو چکے ہیں۔
وفاقی حکو!متی ادارے کا بڑی انڈسٹریز اور صنعتی یونٹس کی گیس چوری کرنے اور حکومتی ادارے کو نقصان پہچانے کے خلاف ایکشن قابل ستائش‏ہے۔ جس سے باقی ماندہ انڈسٹریز اور صنعتی اداروں کو گیس چوری سے متعلق سوچنا پڑے گا۔ کہ پکڑے جانے کی صورت میں بل اور جرمانہ کے علاؤہ قید کی سزا بھی مل سکتی ہے۔

رضوان احمد

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: