حکومت کا انوکھا منصوبہ

حکومت عام شہریوں کے گھروں میں پڑے سونے کو قابل عمل بنانے کی اسکیم پر کام کررہی ہے. کمرشل بینک سونے کے بدلے گارنٹی دستاویز دینگے اور مالیت کے حساب سے منافع بھی دیا جائےگا. بینک سونا حکومت کی ایما پر اسٹیٹ بینک میں رکھیں گے. اسوقت اسٹیٹ بینک کے پاس 3 بلین ڈالر سے زائد مالیت کا سونا ہے. مزید اضافے سے نئی کرنسی چھاپنے میں سہولت ملے گی اور معاشی استحکام بھی آے گا. جبکہ ایف بی آر جیولرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے بھی کوشاں ہے. اسوقت ملک میں 36 ہزار جیولرز ہیں. لیکن صرف 50 ہی ریونیو بورڈ میں رجسٹرڈ ہیں.
کہا جاتاہے کہ پاکستان کی تمام خواتین اپنا اپنا سونا حکومت کو جمع کروا دیں تو پاکستان کا سارا قرض اتارا جاسکتا ہے.
ویسے بہتر ہے گھر پڑے سونے کے چوری ہوجانے کا خوف ختم کیا جائے اور اسے جمع کروا کے منافع حاصل کیا جائے.
- حامد میر نے موجودہ حکومت کو نالائق قرار دے دیا - January 25, 2023
- میدویدیف نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین میں شکست کھائی تو ایٹمی جنگ ہو گی۔ - January 22, 2023
- پی ٹی آئی اور پی پی پی کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ - January 18, 2023