زلمی ٹورنامنٹ سے باہر

رنگ جیت کا لال ہے ❤️

پی ایس ایل کے پہلے ایلیمنیٹر میں پخاور کے زلمی وکی بھائی نے ٹاس جیت کر وفاق کے خلاف پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا

حارث اور اکمل نے فلائنگ سٹارٹ لیا، ڈاؤسن کے پہلے اوور میں ہی چھکا لگا مگر پھر حارث اور یاسر کے جلد آؤٹ ہو گئے ۔

اب اکمل کو شعیب دی ٹیلر ماسٹر نے جوائن کر لیا اور کیا ہی خوب کھیلے دونوں، اکمل کی روٹھی فارم واپس آئی تو شعیب نے سیٹ ہونے کے بعد بازو کھولے، نصف سنچریاں سکور کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعہ 169 تک پہنچا دیا، اس سکور میں سر حسین طلعت کے قیمتی 28 رنز بھی شامل ہیں، آج یہ جوان صورتحال کے مطابق کھیلا ❣️

وفاق کی طرف سے اطہر محمود کیا ہی شاندار باؤلر ہے، وکٹ اگرچہ نہیں لے سکا مگر گیند کو سوئنگ کروانا خوب جانتا ہے۔ شاداب نے واپسی کی اور وہیں سے کام شروع کیا جہاں انجرڈ ہونے سے پہلے چھوڑا تھا، ایک کھلاڑی آؤٹ کرنے سے قبل ہی اب تک وہ ٹاپ وکٹ ٹیکر تھے اس ٹورنامنٹ کے ❣️ ویل پلیڈ کپتان

حسن علی کا خراب جنریٹر بھی اچانک ہی پھوں پھاں کرتے ہوئے چل پڑا اور قیمتی ترین مہرے کھسکا لیے۔

پشاور کی جانب سے 169 کا مجموعہ سلو پچ پر اچھا خاصا تھا مگر وفاق تو پھر وفاق ہے 😊

تازہ دم ہو کر واپس آنے والے الیکس ہیلز نے محتاط انداز میں بلے بازی کا آغاز کیا اور شاندار نصف سنچری سے واپسی کا جشن منایا، وِل جیکس البتہ کچھ خاص نہ کھیل سکے، کپتان شاداب نے بھی مختصر مگر عمدہ باری کھیلی، سلمان ارشاد نے ہیلز کو جو گیند کروائی اس نے وقار یونس کی یاد تازہ کر دی، نیوزی لینڈ کے ایک بلے باز کو ایسا ہی شاندار یارکر کیا تھا جس کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ زمین کی جال چاٹنے پر مجبور ہو گیا، آج سلمان کی وہ گیند بلاشبہ شاہکار تھی جس نے ہیلز جیسے بلے باز کو چاروں شانے چِت کر دیا 😘 ویلڈن راولاکوٹ سٹار 💝 زلمی گیم میں واپس آ رہے تھے

اب اعظم کا ساتھ دینے اور وفاق کی عزت بچانے کیلئے ورلڈ بیسٹ فنشر سر ڈان آصف علی دی لیجنڈ نے بلا تھاما اور گیند سیدھی عوام دے وچ 😘 مگر سلمان کا پھر سے ارشاد جاری ہوا، آصف علی کی بیلز روشن ہوئیں اور وفاقیوں کے چہرے بجھ گئے، ہاتھ کھولنے کی کوشش ناکام ہونے پر آصف علی کی آنکھیں کھل گئیں ۔ جو کام کل دھانی نے کیا تھا وہ آج ارشاد کر رہا تھا، لاہور قلندرز کی دریافت سلمان کمال در کمال کر رہا تھا، یقیناً کمنٹری باکس میں بیٹھے وقار یونس کو اپنا سہانا دور آ گیا ہو گا 😘

چوبیس گیندوں پر 46 رہتے تھے کہ وکی بھائی نے گیند تھامی اور آپنڑے رانٹرا جی نے اولاً سٹریٹ ڈرائیو وکی کے سر کے اوپر سے کھیل کر چوکا بٹورا اور ثانیاً فلک بوس چھکا لگا کر سب کو تسلی کروا دی کہ وکی بھائی اگر ٹیم سے باہر ہیں تو یہ واقعتاً اس کے مستحق ہیں، اگلے اوور میں سلمان نے ایک چھکا ضرور کھایا مگر اپنے حصے کا کام احسن انداز میں کیا، تین قیمتی وکٹیں کھڑکا کر میچ میں پشاور کی امیدوں کو باقی رکھا

دو اوورز میں 22 درکار تھے، زلمی کے شائقین وکی ریاض سے سپر اوور والی کارکردگی کی توقع کر رہے تھے، مگر وکی بھائی کی باڈی لینگویج سے تھکاوٹ کا اظہار ہو رہا تھا، تین لگاتار وائڈز پھینکنے کے بعد اعظم نے شاندار چھکا لگا دیا۔ جتنی فراخی سے وکی نے رنز دیے اس کا نام بدل کے وہاب ریاض نہیں نواب ریاض کر دینا چاہیے ۔ 😒 ‏جس وہاب ریاض کو قلندر ایک باؤنڈری نہیں مار سکے تھے آج یونائٹیڈ نے اسے مار مار کر دنبہ بنا دیا ویل پلیڈ 👏👏👏👏

آخری اوور میں 10 رنز درکار تھے، کون اوور پھینکے گا؟ سر جوڑ کر مشورہ ہوا اور قرعہ ء فال نکلا بینی ہاؤل کے نام

دل کی دھڑکن عروج پر تھی، گردشِ خون بڑھ چکی تھی، فضا میں سنسی چھا رہی تھی۔

ہاؤل نے پہلی ہی گیند پر “خطرے ناک” ثابت ہونے والے اعظم کو ایل بی ڈبلیو کر دیا، کہانی ابھی باقی تھی، گیم ابھی باقی تھی، سابقہ زلمی بوائے ڈاؤسن نے پچ پر آمد کا اعلان کرتے ہوئے چھکا اور چوکا لگا دیا، ‏اور یوں پشاور زلمی باہر! دو مرتبہ کے چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ایک اور ٹرافی کے لیے مہم اب بھی برقرار ہے ۔

پی ایس ایل کی یہ روایت بھی برقرار رہی کہ اپنی سابقہ ٹیمز کو کھلاڑیوں نے دھویا اور چنگا کر کے دھویا ۔

‏یاد رکھیں میچ کا انیسواں اوور بہت اہم ہوتا ہے، یہ طے کرتا ہے کہ میچ کا پانسا کے حق میں پلٹے گا۔ پشاور کی بیٹنگ کے دوران فہیم اشرف نے 19 واں اوور پھینکا تھا اور صرف 5 رنز دیے تھے جبکہ اسلام آباد کی بیٹنگ میں وہاب ریاض نے تین وائیڈز پھینکیں اور 12 رنز کھائے ۔

پشاور کے شائقین کیلیے اونلی تسلی 😘😊😁

اور وفاق کو مبارکباد 😘 کل کیلیے کمر کس لیجیے

زخم خوردہ قلندرز کا مقابلہ آپ سے ہو گا ❣️

ہم آپ کے نتظر ہیں، چشم ما روشن دل ما شاد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: