چھکے! یہ لالا کی ملکیت ہیں شاہد خان آفریدی کی سالگرہ پر کرک انفو کی مبارکباد

“چھکے یہ لالا کی ملکیت ہیں” سالگرہ کے موقع پر کرک انفو نے شاہد خان آفریدی کے تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔
بوم بوم شاہد خان آفریدی اس نام سے کونسا بندہ ہے جو واقف نہیں پاکستان میں کرکٹ کا آئیکون یقیناً شاہد خان آفریدی ہیں انہیں کی وجہ سے لوگوں کو کرکٹ سے لگاؤ ہے بوڑھے بزرگ گھریلو خواتین چاہئے انہیں کرکٹ کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہ ہو وہ شاہد خان آفریدی کے فینز ضرور ہوں گے۔
گزشتہ دنوں دھانی نے کہا ” میری والدہ کو کرکٹ کے بارے میں علم نہیں لیکن وہ مجھے دعا کچھ اس طرح دیتی ہیں کہ خدا شاہ نواز کو آفریدی کے طرح کامیاب کرے”
دراصل شاہد خان آفریدی آج اپنا بیالیسواں جنم دن منا رہے ہیں جس کی مبارکباد پوری دنیا سے موصول ہورہی ہیں۔
کرک انفو نے لالا کے سالگرہ کے موقع پر ٹویٹ کیا ” چھکے یہ آفریدی کی ملکیت ہیں ” گرافک میں شاہد خان آفریدی کے چھکوں کے ریکارڈ کو نمایاں کیا گیا ہے

جبکہ آئی سی سی نے ٹویٹ میں 2009 کے فائنل کی جھلکیوں کو شئیر کرتے ہوئے لکھا ” پاکستان کے بہترین آل راؤنڈرز میں سے ایک شاہد آفریدی کو سالگرہ مبارک


جبلی ویوز کی ٹیم کی طرف سے قومی ہیرو شاہدخان آفریدی کو سالگرہ کی مبارکباد اللہ لالا کو لمبی زندگی عطاء فرمائے ۔ آمین

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: