عوام اور سیاست دان

‏عوام کی فلاح بہبود کے تمام سیاستدان ذمہ دار ہوتے ہیں چاہے وہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں کیوں کہ وہ عوام کے ووٹ لیکر یہاں تک پہنچے ہوتے ہیں۔

کسی بھی جمہوری حکومت کا نظام انہی دو راستوں سے چلتا ہے ایک طرف حکومت نے اپنا کام کرنا ہوتا ہے تو دوسری طرف اپوزیشن کا ‏دوسری طرف اپوزیشن نے حکومتی پالیسیوں کا جائزہ لے کر ہامی یا مخالفت کرنی ہوتی ہے۔
اب سارا مسئلہ یہاں سے پیدا ہوتا ہے جب حکومت صرف اپنا سوچے اور اپوزیشن صرف اپنا فائدہ ۔
اب تقریباً چار سال گزر چکے مہنگائی یا غربت کیلئے اپوزیشن کا کوئی خاطر خواہ کردار نظر نہیں ‏بلکہ اپوزیشن کی توجہ صرف اپنے مفادات تک رہی یعنی خود کو حکومت میں لانے پر…
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جیسے ہی اپوزیشن نے اپنا ایجنڈا (چاہے جھوٹا ہی سہی) مہنگائی اور عوامی بے روزگاری کا سامنے رکھا تو یہی حکومت جس نے بجٹ خسارہ ختم ہونے پر بھی عوام الناس کو کوئی ‏نہیں دیا تھا اب روز روز بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے کے باوجود بھی عوام کو تھوڑا سا ریلیف دینے پر راضی ہو گئی ہے۔
گو کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں یہ ریلیف اونٹ کے منہ میں زیرہ برابر ہے لیکن اس کے باوجود اشیاء کے مزید ریٹ بڑھنے سے کم ہونا ہزار درجے بہتر ‏اس لیےاگر کوئی مجھ سے پوچھے تو اس بے تحاشہ مہنگائی کے ذمہ دار بین الاقوامی حالات کے علاوہ حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن بھی پوری شامل ہیں کیونکہ میرے نزدیک اپوزیشن نے اپنا کردار مخلصانہ

طریقہ پر ادا نہیں کیا۔

https://twitter.com/BukhariM9?t=zLh_GSIEL6m_96QWFqtKpQ&s=09

Syed Moin uddin Shah

Syed Moin uddin Shah Ms. Management Sciences Islamia University Bahawalpur Follow his Twitter account http://twitter.com/BukhariM9‎

0 0 ووٹس
Article Rating
سبزکرائب
مطلع کریں
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
تمام کمنٹس دیکھیں
0
Would love your thoughts, please comment.x
%d bloggers like this: