معلومات

اچانک ریلیف

‏اچانک ریلیف
جب پیٹرول 93 ڈالر فی بیرل تھا، پاکستان میں 12 روپے مہنگا ہوا اور جب 104ڈالر فی بیرل سے زائد قیمت ہوئی تو وزیراعظم نے دس روپے فی لیٹر سستا کر دیا
سچ پوچھیں تو پیٹرول کی مَد میں عوام کو دس نہیں 20 روپے کا کم از کم ” اچانک ” ریلیف ملا ہے …
اچانک اس لئے کہ تمام معاشی تجزیہ نگار توقع کر رہے تھے کہ عالمی سطح پر نرخ بڑھنے سے پیٹرول کم از کم دس سے 17 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگا ـ
آج وزیراعظم نے “انکشاف ” کیا ہے کہ ہمارے پاس پیسہ بہت آگیا تھا ـ
عوام نے ٹیکس زیادہ دیا ہے …. خیر سے وزیراعظم صاحب کی یہ منطق عقل میں آنے والی نہیں ہے دو ہفتے پہلے پیٹرول کی قیمت بڑھاتے ہوئے آپکی باڈی لینگویج کچھ اور تھی آج اچانک قارون کا خزانہ ایف بی آر نے آپکی جھولی میں ڈال دیا ….. خیر عوام کو آم کھانے سے غرض ہونی چاہئے گُٹھلیاں گننے کی ضرورت نہیں ، عوام کو ریلیف ضرور ملا ہے ـ
میری ذاتی رائے میں یہ بڑا ریلیف سعودی عرب سے مؤخر ادائیگی پر تیل ملنے کے ثمرات ہیں کہ ابھی آپ کو اُدھار پر تیل ملے گا جس کی ادائیگی بعد میں کی جائے گی سیاسی حل چل بے یقینی صورتحال میں گورنمنٹ نے یہ ترپ کا پتہ پھینکا ہے، چال کتنی کامیاب ہوتی ہے یہ آنے والا وقت بتائے گا ـ لیکن فوری طور پر جو کچھ نظر آ رہا ہے یہی لگتا ہے کہ اس سے اپوزیشن اپنی مہنگائی مارچ کو لےکر زیادہ نہیں تو تھوڑی سی ضرور پریشان ہوئی ہے۔
دریں اثنا اس دورِحکومت میں جس قدر اشیاء ضروریہ جیسےکوکنگ آئل وغیرہ مہنگے ہوئے ہیں وہ عوام کے ذہنوں سے مہنگائی طوفان کو آسانی سے جانے نہیں دیں گے۔ اور وزیراعظم کا اگلے بجٹ تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت نہ بڑھانے کا وعدہ کتنا ایفاء ہوتا ہے اسکا تعلق میرے خیال میں روس اور یوکرین کی جنگ میں طوالت پر منحصر ہے ـ
امید کرتے ہیں کہ آئندہ حالات میں بہتری کی گنجائش رہے کیونکہ ہم عوام کا فائدہ اسی میں ہے نا کہ حکمرانوں کے چہرے سے۔

Syed Moin uddin Shah
Ms. Management Sciences
Islamia University Bahawalpur
Follow his Twitter accounthttp://twitter.com/BukhariM9‎
Syed Moin uddin Shah

Syed Moin uddin Shah

Syed Moin uddin Shah Ms. Management Sciences Islamia University Bahawalpur Follow his Twitter account http://twitter.com/BukhariM9‎

اپنے خیالات کا اظہار کریں