کل کا دن

کل کا دن

کل کے دن کا دن بہت ہی اہم تھا پاکستان کیلئے پاکستان کرکٹ کیلئے اور ایک افسوسناک خبر بھی شامل تھی
افسوسناک خبر تو یہ ہے کہ پشاور میں بلاسٹ ہوا 57 قیمتی جانوں کا نقصان اٹھانا پڑا پھولوں کے شہر پشاور کو لگتا ہے پشاور کا امن دشمنوں کو پھر کھٹکنے لگا ہے تاحال کسی تنظیم یا ادارے نے زمہ داری قبول نہیں کی تاہم وزیراعظم کے مطابق انہیں معلومات ہیں جلد ہی دہشتگردوں تک پہنچ جائیں گے وزیراعظم اور کابینہ کو سیکیورٹی کے حوالے سے حکمت عملی میں تبدیلی کرنی چاہئے تاکہ معصوم شہریوں کے خون کا سلسلہ روکا جاسکے ہم تھک چکے ہیں دہشتگردوں کے دئیے زخم سہتے سہتے خاص کر شہر پشاور دہشتگردوں کے نشانے پر ہے پشاور کے امن کیلئے جو بھی کرنا ہو کر گزریں
یاد رہے کچھ چینلز جان بوجھ کر ساتھ اہل تشیع کا نام لے رہے ہیں لیکن ہمیں ان کو بتانا ہوگا کہ یہ زخم ہم سب کو لگا ہے چاہئے سنی ہو یا شیعہ جب دہشتگرد مارتے ہوئے یہ نہیں دیکھتے کہ یہ شیعہ ہے یا سنی تو ہم شہادتیں دینے کے بعد فرقہ واریت کیوں پھیلائیں
ہم نے دہشتگردی کو شکست دی ہے ہم باقیات کو بھی شکست دیں گے ان شاء اللہ

دوسری بری خبر
کرکٹ آسٹرلیا کے سابق لیجنڈ سپنر شین وارن انتقال کرگئے انتقال سے قبل آخری ٹویٹ میں انہوں نے روڈ مارش کے انتقال پر تعزیت کی تھی ان کی وفات تھائی لینڈ میں دل کے دورے کت باعث ہوئی

سیاسی خبر
سابق صدر آصف علی زرادری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری سے نجی چینل کا ڈرون ٹکرایا جس سے ان کے سر میں چوٹ آئی اور پانچ ٹانکے لگے
بدین میں وزیرخارجہ نے ایک بیان میں پیپلز پارٹی پر اپنے جلسے میں حکومتی وسائل کے استعمال کا الزام لگایا شاہ محمود قریشی سندھ حقوق مارچ کو لیڈ کررہے ہیں

کرکٹ
آسٹرلوی کرکٹ ٹیم تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ پاکستان سے راولپنڈی میں کھیل رہی ہے پہلے دن 245 رنز پر پاکستان نے عبداللہ شفیق کو گنوایا امام الحق نے ناقابل یقین سنچری سکور کرکہ ناٹ آؤٹ ہیں آج کے دن کا وہ شروعات 132 رنز سے کریں گے جبکہ ان کے ساتھ موجود ہوں گے اظہرعلی جنہوں نے اب تک 64 رنز سکور کئے ہیں

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: