دنیا کی دوسری بڑی موبائل فون کمپنی پاکستان آگئی |جبلی ویوز
دنیا کی دوسری بڑی سمارٹ فون کمپنی پاکستان آگئ صدر مملکت نے ورچول تقریب کے ذریعے دنیا کی دوسری بڑی سمارٹ فونز بنانیوالی کمپنی شاؤمی کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کردیا ہے. لاہور میں کوٹ لکھپت کے مقام پر یہ پلانٹ 400 ملین ڈالرز کی لاگت سے مختلف فیزز میں مکمل ہوگا. فیز 1 میں کمپنی ماہانہ 4 لاکھ موبائل بناے گی جسے رواں سال کے اختتام تک ساڑھے 5 لاکھ تک لے جایا جائے گا.
جبکہ 2023 سے سالانہ پیداوار 30 لاکھ ہوگی.30 لاکھ میں سے 10 لاکھ سے زائد برآمد کئے جائیں گے. کمپنی نے 3 ہزار پاکستانیوں کو روزگار دیاہے. یہ چینی نیشنل کمپنی اسوقت دنیا کی دوسری بڑی سمارٹ فون اور 500 بڑی کمپنیوں میں 334 ویں نمبر پر ہے. گزشتہ برس اس نے 19 کروڑ سمارٹ فونز بناے تھے. پاکستان میں اس کمپنی کا آنا نہائت ہی خوشی کا باعث ہے. انشاء اللہ یہ کمپنی میڈ ان پاکستان سمارٹ فونز کی مہم کو چار چاند لگاے گی.
موجودہ حکومت نے 2019میں پہلی موبائل پالیسی منظور سے لیکراب تک 30 کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے ہیں. جن میں 19 نے باقاعدہ پروڈکشن شروع کردی ہے. ایپل اور ہواوے کے علاوہ تمام بڑی کمپنیاں پاکستان آچکی ہیں. 2018 میں پاکستان نے 4 ارب ڈالر کے موبائل درآمد کئے تھے جبکہ گزشتہ سال 70 فیصد مقامی سطح پر تیار کئے گئے. امید ہے رواں برس نہ صرف ملکی ضرورت 100 فیصد پوری کی جائیگی بلکہ بڑے پیمانے پر باقاعدہ ایکسپورٹ بھی شروع ہوجائے گی.
آئی ٹی سے وابستہ پاکستانیوں کے لئے یہ شعبہ یقیننا خوش قسمت ثابت ہوگا.ٹرو جرنلزم دعاگو ہے پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی کرے.
- حکومت پنجاب کا صحراء چولستان کو قابل کاشت بنانے کا منصوبہ |جبلی ویوز - October 15, 2022
- سستی گیس کی روسی آفر اور پاکستان - September 16, 2022
- پاکستان سٹیل مل کا مستقبل - September 13, 2022