ہفتہ وار- ہفتہ بھر کی اہم خبریں

ہفتے کی اہم خبریں

سیاست
اپوزیشن نے عدم اعتماد کی تحریک قومی اسمبلی میں جمع کروادی اپوزیشن کے چھیاسی ارکان کے دستخط موجود ہیں جن میں مسلم لیگ جے یوآئی اور عوامی نیشنل پارٹی کے ارکان شامل ہیں. اپوزیشن جماعتیں اس بار زیادہ پراعتماد ہیں جبکہ وزیر اعظم نے بھرپور مقابلے کا اعلان کر رکھا ہے ان کا کہنا تھا کپتان اپنے پتے شو نہیں کرتا وقت آنے پر پتہ چل جائے گا

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے اہم رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان ترین گروپ میں شامل ہوگئے پریس کانفرنس میں ترین گروپ نے مائنس بزدار سے کم پر بات نہ ہونے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب کو کام جاری رکھنے کا کہہ کر استعفے مسترد کردیا ہے

بلاول بھٹو زرداری کا عوامی مارچ اسلام آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوا
خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں جوڑ توڑ کا عمل جاری ہے جلسے جلوس، الیکشن کمپین عروج پر کچھ امیدوار پارٹی ٹکٹس نہ ملنے پر ناراض عوامی رابطوں میں تیزی

میڈیا : صحافی حامد میر کی جیو ٹی وی میں واپسی اسد طور پر حملے کے خلاف احتجاج میں قومی اداروں پر الزام لگانے کی وجہ سے جیو ٹی وی انتظامیہ نے انہیں نکال دیا تھا

پشاور حملہ :پشاور حملے میں ملوث تین دہشتگرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ذرائع

بین الاقوامی : امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے پیٹرولیم مصنوعات کے ایکسپورٹ پر پابندی لگادی انہوں نے پابندی کو یوکرین پر حملے کی سزاء قرار دیا برطانیہ نے بھی سال کے آخر تک روس سے تیل درآمد بند کرنے کا اعلان کردیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ فی بیرل 132 ڈالر کی سطح تک پہنچ گیا

کرکٹ
آسٹرلیا کرکٹ ٹیم کا پاکستان سے پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا امام الحق میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دئے گئے انہوں نے پہلی اننگ میں 159 اور دوسری اننگ میں 111 ناٹ اؤٹ کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں
ماہرین کرکٹ کی راولپنڈی پچ پر شدید تنقید ڈیڈ پچز ٹیسٹ کرکٹ کیلئے خطرہ قرار

ویمنز کرکٹ وڑلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری شکست انڈیا کے بعد آسٹرلیا نے پاکستان کو شکست دی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کی بیٹی فاطمہ پر سب کی نظر


اس ہفتے کیلئے اتنا ہی اگلے ہفتے ایک نئے قسط کے ساتھ حاضر ہوں گے اور گزرتے وقت کے ساتھ بہتری لائیں گے ان شاء اللہ
اللہ حافظ

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: