جون تک موبائلز کی قیمتیں کم ہوجائیں گی
ٹیکنو پاکستان کے سی ایی او عامر اللہ والا کے مطابق جون تک سمارٹ فونز کی مقامی پروڈکشن ملکی ضرورت کا 90 فیصد ہوجائیگی جس سے قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد کمی واقع ہوگی. انکا کہنا تھا کہ اس وقت AirLink کے اشتراک سے انفنکس ٹیکنو آئی ٹیل اور نوکیا میڈ ان پاکستان موبائل بنارہی ہیں. ائیر لنک 10 ملین فونز بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے. 2019 میں موبائل پالیسی منظور ہونے سے ابتک 60 ہزار پاکستانیوں کو روزگار ملا ہے. اسکی بڑی وجہ سستی لیبر ہے. چین فی لیبر کاسٹ 1000 ڈالر جبکہ پاکستان میں 150 ڈالر ہے. لاگت میں کمی سے قیمتوں میں کمی یقینی ہے. ائیر لنک کے CEO مظفر حسین پراچہ کے مطابق 2019 سے اب تک 30 کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے گئے ہیں جن میں سے 19 نے اسمبلنگ/مینوفیکچرنگ سٹارٹ کردی ہے. باقی 11 بھی مختلف مراحل سے گزر رہی ہیں. ائیرلنک کی ماہانہ صلاحیت 0.8 ملین ہے جسے مزید بڑھا رہے ہیں. جس سے ایکسپورٹ ممکن ہوگی.
- شاہین شاہ آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے - February 3, 2023
- پشاور افسوس ناک واقعے پر عمران خان کا ردعمل آگیا - January 30, 2023
- حامد میر نے موجودہ حکومت کو نالائق قرار دے دیا - January 25, 2023