ہفتہ بھر کی ٹاپ کی خبریں |جبلی ویوز

ہفتہ بھر کی ٹاپ خبریں

عالمی خبریں
روس نے مزید پابندیوں کے صورت میں ایٹمی جنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے

مارچ کے 22 تاریخ کو او آئی سی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں وزارت خارجہ کونسل کی سربراہی باقاعدہ پاکستان کو سونپی گئی اجلاس میں او آئی سی کے وزراء خارجہ نے کشمیر اور فلسطین جیسے موضوعات پر کھل کر بات کی سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے علاقائی سالمیت میں پاکستان کے کردار کو سراہا اجلاس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان تقریر کرتے ہوئے اسلاموفوبیا کے خلاف مہم کو تیز کرنے پہ زور دیا وہیں مسئلہ کشمیر وفلسطین پر عالمی ضمیر جھنجھوڑنے کی کوشش کی
امریکا میں چینی مصنوعات پر ٹرمپ دور میں عائد اضافی ٹیکس کو ختم کیا جائے گا جس پر کام شروع ہوچکا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے. قطبین پر غیر معمولی ہیٹ ویو سے برف پگھلنے کی رفتار تیز ماہرین سخت پریشان پاکستان میں بھی سخت گرمی
موسمیاتی تبدیلی سے محفوظ رہنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، پانی کو ضائع نہ کریں، پلاسٹک کا استعمال کریں، جتنا ممکن ہوسکے ڈیزل اور پیٹرول انجن والی گاڑی کا کم سے کم استعمال کریں اور اپنی نسلوں کو محفوظ بنائیں

ملکی سیاسی صورتحال
وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد پر بلاگیا اجلاس مرحوم ممبر قومی اسمبلی کیلئے دعاء مغفرت کے بعد ملتوی کیا گیا جس پر اپوزیشن میں شدید غم غصہ پایا جارہا ہے اپوزیشن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سپیکر نے دھاندلی کی تو دمادم مست قلندر ہوگا

تفصیلات کے مطابق اگلا اجلاس پیر کے روز بلاجائے گا
دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کا مہنگائی مارچ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے سندھ سے آنے والا جمعیت علماء اسلام کا مارچ آخری اطلاعات تک گھوٹکی پہنچ چکا ہے جہاں ان کا استقبال کیا گیا

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=106581888670930&id=100079573575888&sfnsn=scwspmo

عدالت میں فلور کراسنگ پر حکومتی ریفرنس پر سماعت کی گئی جس میں ججز کے جانب سے مختلف ریمارکس سامنے آئے مکمل تفصیل کیلئے یہ مضمون پڑھیں

عام خبریں
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں 10 کروڑ لوگوں نے ویکسین لگوالی جس کے بعد تقریبا 50 فیصد پاکستانیوں کو مکمل ویکسین لگ گئے ہیں

جنسی زیادتی کیس عدالت نے مجرم عثمان مرزا کو عمر قید کی سزاء سنادی اس کیس میں حکومت فریق بن گئی تھی

سپورٹس
پاکستان بمقابلہ آسٹرلیا لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دن کے آغاز میں عبد اللہ شفیق آؤٹ ہوئے تو اس کے بعد کوئی بلے باز ڈھنگ سے ٹک نہ پایا امام الحق اور بابر اعظم نے نصف سنچریاں بنائیں آسٹرلیا کے جانب سے نیتھن لائن نے پانچ وکٹیں حاصل کیں

پی سی بی کے جانب سے بانوے وڑلڈکپ کی تیسویں سالگرہ منائی جس میں ٹرافی کی نمائش قذافی سٹیڈیم لاہور میں کی گئی

آسٹریلیا کا وائٹ بال سکواڈ ایرن فینچ کے قیادت میں پاکستان پہنچ گیا مہمان ٹیم پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقومی میچوں میں پہلا میچ 29 مارچ کو لاہور میں کھیلے گی

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: