سعودی عرب گوادر میں آئل ریفائنری لگائیگا

‏روزنامہ دی نیوز کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان میں آئل ریفائنری میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے. سعودیہ نے دو ہزار انیس میں گوادر میں ریفائنری لگانے کا اعلان کیا تھا لیکن گوادر کا دوسرے شہروں کے ساتھ براہ راست لنک نہ ہونے کی وجہ سے منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا. پھر سعودیہ ‏نے حب کے مقام کو موزوں خیال کیا جس پر حکومت پاکستان نے تجویز دی کہ پاکستان اپنی موجودہ ریفائنری کی پیداوار ڈبل کرنا چاہتا ہے جو اس وقت 55 ہزار بیرل یومیہ ہے. اس لئے آپ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرلیں. جس پر سعودیہ نے رضامندی ظاہر کردی ہے اور پلان ترتیب دینے کی حامی بھر لی ہے. ‏امید ہے پراجیکٹ ایک سال میں مکمل ہوگا کیونکہ صرف مشینری لگانی ہے باقی تمام وسائل موجود ہیں. اس وقت ملکی ضرورت کا تیس فیصد فرنس آئل ریفائن ہوتاہے باقی ریفائن شدہ درآمد کیاجاتاہے. جس سے فی لیٹر پانچ سے. چھ روپے مہنگاپڑتاہے.

موجودہ حکومت نے بھی سابقہ حکومتوں کی طرح اسطرف بروقت توجہ نہیں دی.

True Journalizm

Coloumnist | Blogger | Space Science Lover | IR Analyst | Social Servant Follow on twitter www.twitter.com/truejournalizm MSc Mass Communication

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: