ملکی سیاست کا گرم ترین دن

ملکی سیاست کا گرم ترین دن

متحدہ اپوزیشن کے جانب سے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد ملک میں سیاسی گرما گرمی اپنے عروج پر ذرائع کے مطابق عدم اعتماد کل پیش ہوگی جس سے ایک دن پہلے پاکستان تحریک انصاف پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں آج پاور شو کررہی ہے جب کہ متحدہ اپوزیشن میں جمعیت علماء اسلام کا مہنگائی مکاؤ مارچ بھی اسلام آباد پہنچ چکا ہے جس کی قیادت مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں
رات گئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے پریڈ گراؤنڈ جلسے میں پہنچنے کی دعوت دی ان کا کہنا تھا کہ یہ جلسہ تحریک انصاف کا نہیں بلکہ پاکستان کا ہے پاکستان کے مستقبل کا ہے

اس سے قبل انہوں نے کمالیہ جلسے میں اپنے خطاب میں اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا نواز شریف کے متعلق کہا کہ ان کا اگلا ٹارگٹ افواج پاکستان ہیں کیونکہ ان کی ایجنسیز کو ان کے کرپشن کے بارے میں سب سے پہلے پتہ چلتا ہے نواز شریف پہلے خود آرمی چیف لگاتا ہے پھر اس سے تعلقات خراب کرتا ہے یہ اقتدار میں آکہ نیب کو ختم کرنا چاہتے ہیں انہوں نے ماضی میں بھی ججز خریدے اور اب بھی سپریم کورٹ کے ججز کو اپنے ساتھ ملا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ان کے کرپشن کا پیسہ باہر ممالک میں پڑا ہوا ہے یہ آزاد خارجہ پالیسی بنا ہی نہیں سکتے شہباز شریف کہہ رہا ہے کہ عمران خان نے ابسلٹلی ناٹ کیوں کہا میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے امریکی جنگ میں کود کر اپنے سو ارب ڈالر اور اسی ہزار جانیں گنوائیں ہیں انہوں نے کہا اقتدار رہے یا نہ رہے وہ تین چوہوں کو کبھی نہیں چھوڑوں گا


دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی قوم سے مہنگائی مکاؤ مارچ میں شمولیت کی اپیل کی ہے پاکستان مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکاؤ مارچ اس وقت گجرانوالہ میں مریم نوازشریف اور حمزہ شہبازشریف کے قیادت میں موجود ہے مریم نوازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت تو جا چکی ہے ہم انہیں الوداع کرنے اسلام آباد جارہے ہیں نواز شریف واحد بولر ہے جس نے ایک بال پر دو درجن وکٹیں اڑادی ہیں


مہنگائی مکاؤ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مفاہمت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جلسوں میں نازیبا الفاظ کا استعمال امر بالمعروف ہے؟؟ میں پانچ لاکھ جید علماء کرام کے راہنمائی کرتے ہوئے فتوی جاری کررہا ہوں کہ یہ حکومت منکَر ہے اور اس کا خاتمہ ہم سب پر واجب ہے

رضوان احمد

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: