ہفتہ بھر کی ٹاپ خبریں 3 |جبلی ویوز

ہفتہ بھر کی ٹاپ خبریں

عالمی
امریکی وزارت خارجہ کے مطابق. انہوں نے پاکستان پر وزیراعظم کو ہٹانے کیلئے کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا ہم آئین وقانون کی بالادستی کے ساتھ ہیں اور امریکہ کا یہ اصول دنیا کے دیگر ممالک کیلئے بھی ہے

روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں پاکستانی سیاست میں مبینہ مداخلت پر کڑی تنقید کی ہے روسی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکہ نے عمران خان کو روس کے دورے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی دورہ روس کے بعد نافرمان عمران خان کو سزاء دینے کا فیصلہ کیا گیا
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین اور ترکی کے جانب سے بھی ایسے بیانات سامنے آگئے ہیں

وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد وزیر اعظم کے حق میں ترکی کے عوام نے ٹاپ ٹرینڈ بنادیا تفصیلات کے مطابق ٹرینڈ میں لاکھ سے زائد ٹویٹس کی گئیں جبکہ 15000 سے زائد افراد اس ٹرینڈ کا حصہ بنے جبکہ سوشل میڈیا پر بنگلہ دیشی صارفین بھی عمران خان کے حق میں بول رہے ہیں

پاکستان

سپیکر کے رولنگ کے بعد ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہوا ہے جو معیشت پر بری طرح حاوی ہوتا جارہا ہے

سپیکر رولنگ ازخود ٹوٹس میں فریقین کے دلائل جاری فیصلہ کل تک متوقع ہے

شہباز شریف نے نگران وزیراعظم کیلئے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام مسترد کردیا ہے اس سے قبل صدر مملکت کی طرف سے نگران وزیراعظم کیلئے جسٹس گلزار احمد کا نام پیش کیا گیا تھا

مریم نواز نے نیوز کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ سے منسوب خط جعلی ہے جسے دفتر خارجہ میں لکھا گیا ہے جس کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے مریم نواز سے ثبوت مانگا ہے.

وزیراعظم عمران خان نے ورکرز کو انتخابات کی تیاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ملک کا فیصلہ امریکہ نہیں کرسکتا بلکہ عوام کرے گی عوام ان میر جعفروں اور میرصادقوں کو پہچانے

کھیل
واحد ٹی ٹونٹی میں آسٹرلیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی پاکستان کے جانب سے بابر اعظم کے سواء کوئی نا چل سکا
پاکستان کے سپیڈ سٹار شاہین شاہ آفریدی کی سالگرہ کے موقع پر آئی سی سی سمیت مختلف سلیبریٹیز انہیں مبارکباد پیش کررہے ہیں
جبلی ویوز ڈاٹ کام ٹیم کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی کو سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد

رضوان احمد

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: