پاکستان کے بہادر ترین وزیراعظم عمران خان اور ان کا دور اقتدار |ارم خان |جبلی ویوز

وزیراعظم عمران خان نے جیسے ہی ملک کی کمان سنبھالی ملک بحرانی کیفیت میں تھا سٹیٹ بینک خالی تھا اسد عمر نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کئے جن میں دوست ممالک سے قرضوں کا حصول اور منی بجٹ شامل تھا جس کی وجہ سے مہنگائی بھی ہوئی اور خان کو بھکاری کا لقب بھی ملا حالانکہ خان نے صرف قرضہ لیا تھا خودی کو نہیں بیچا تھا اپنے اور ملک کی عزت کا سودا نہیں کیا تھا. تاجروں نے موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مہنگائی میں اضافہ شروع کیا جو اب تک نہ تھم سکا

سن 2018 تو معاشی بدحالی کے کشمکش میں گزرا اگلا سال 2019 جس کے شروعات میں ہی وزیراعظم کا پہلا سخت امتحان پیش آیا جب مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ میں ایک جھڑپ میں چوالیس سے زیادہ بھارتی فوجیوں کی موت ہوئی حسب سابق مودی حکومت نے بلاسوچے سمجھے پاکستان کو اس کا ذمہ دار ٹہرایا اور 26 فروری کے رات اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کردیا لیکن بیدار پاک فضائیہ کی پھرتی کے وجہ سے وہ اپنا پے لوڈ گراکربھاگ نکلے اگلے ہی دن 27 فروری کو بھارتی دراندازی کا جواب دیتے ہوئے پاکستان نے ان کے دو طیارے گرائے ابھی نندن کو گرفتار کیا چائے پلا کہ چھوڑدیا تب تک وزیراعظم خان ایک روائتی وزیراعظم سمجھے جاتے تھے 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکہ جیل میں بدل دیا تو وزیراعظم خان نے اعلان کیا کہ وہ کشمیریوں کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑیں گے 27 ستمبر 2019 کو اقوام متحدہ کے فورم پر وزیراعظم نے تاریخی خطاب کیا جس میں اسلاموفوبیا اور کشمیر پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کہ رکھ دیا وزیراعظم خان کی تقریر کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگائے کہ عرب ملکوں کے علاوہ بنگلہ دیش اور ترکی میں مقامی زبانوں میں ترجمے کے ساتھ ان کی تقریر پبلش کی جاتی رہی

جہاں عالمی سطح پر خان کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا تھا وہیں پاکستان میں بیڈ گورننس کے وجہ سے خان کی مقبولیت میں کمی آرہی تھی یہی وجہ تھی کہ اسی سال جے یو آئی نے آزادی مارچ دھرنا اسلام آباد میں دیا جو ناکام ہوا اور پھر انٹری ہوئی کورونا کی کورونا وائرس کا پہلا کیس پاکستان میں 26 مارچ 2020 میں سامنے آیا پورے میڈیا اور سیاسی جماعتوں کے دباؤ کے باوجود خان نے طویل لاک ڈاؤن سے یہ کہہ کر انکار کیا کہ غریب دیہاڑی دار مزدور جائے تو جائے کدھر اور ایسی حکمت عملی اپنائی کہ وڑلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن بھی تعریف کرنے پہ مجبور ہوا اور دوسرے ممالک کو پاکستان کے تقلید کی تلقین کی اسی سال کے آخر میں پاکستان نے ثالثی کے ذریعے امریکہ اور طالبان میں صلح کروادی اور یوں افغانستان سے چالیس سالہ جنگ کے اختتام میں اپنا کردار ادا کیا سال 2021 کے آغاز میں پورے خیبر پختونخوا کو صحت کارڈ سے منسلک کیا جس سے ہر شہری ہر سال دس لاکھ تک مفت علاج کرواسکتا ہے یہ کتنا بڑا اور کامیاب منصوبہ ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے. غریبوں کا علاج مہنگے ہسپتالوں میں مفت ہونا کوئی معمولی بات تو نہیں

پندرہ اگست 2021 جب طالبان نے پورے افغانستان پر قبضہ کیا اور امریکہ کو بھاگنے پر مجبور کیا تو ایک امریکی اینکر نے سوال کیا کہ افغانستان پر نظر رکھنے کیلئے آپ سے امریکہ اڈے مانگے تو کیا آپ دوگے جس کے جواب میں عمران خان نے ایک تاریخی جواب دیا ” ایبسلوٹلی ناٹ” یہیں سے خان کا زوال شروع ہوا مبینہ خط سے ہوتے ہوئے عدم اعتماد پر اختتام کو پہنچا جس کی تفصیل کی ضرورت نہیں اس کیلئے ایک الگ مضمون ہونا چاہئے
افسوس کے خان کو ہٹانے میں امریکہ کے آلہ کار پاکستان کے اپنے ادارے بنے عدلیہ نے جان بوجھ کر بغیر خط پر تحقیقات کئے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ غیرقانونی قرار دی خان آخری دم تک خط کو بے نقاب کرنے کے مشن پر تھے لیکن سب نے آنکھیں بند کی سپریم کورٹ کو جس نے اتوار کے دن سپیکر کے رولنگ کے خلاف سوموٹو ایکشن لیا وہ ہفتے کے دن دو بجے نظرثانی اپیل لینے سے انکاری تھے اور پھر رات کو عدالت اس لئے کھول دی گئی کہ وزیراعظم کسی شخصیت کو برطرف نہ کرے.
اللہ پاکستان کا حامی وناصر ہو

وزیراعظم عمران خان کے وہ کارنامے جو یاد رکھے جائیں گے

  • بھاشا ڈیم پاور پراجیکٹ جو چھ سال کے عرصے میں مکمل ہوگا
  • مہمند ڈیم پاور پراجیکٹ
  • داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ
  • کرتارپور راہداری
  • سیاحتی مقامات پر خصوصی توجہ
  • صحت کارڈ
  • احساس پروگرام
    *آدھی سے بھی کم لاگت میں سڑکوں کی تعمیر
  • ٹین بلین ٹری سونامی پراجیکٹ
  • آٹو موبائل مینو فیکچرنگ پلانٹس پاکستان لائے
  • سمارٹ فون مینو فیکچرنگ پلانٹس پاکستان لائے گئے
  • ریکوڈک میں گیارہ ارب ڈالر معاف کروائے اور معاہدے کی تجدید کی
  • پاکستان سیٹزن پورٹل کا قیام
    • ای وی ایم مشین
  • کسانوں کو ریکارڈ منافع فصلوں کی قیمتیں بڑھا کر
  • افغانستان قیام امن میں خصوصی کرادر
  • فری لانسرز کیلئے روزگار کے مواقع
  • اپنا گھر سکیم
  • نوجوان قرضہ پروگرام
  • پاکستان کی جی ڈی پی ریکارڈ 348 ارب ڈالر تک پہنچایا
  • بے گھر افراد کیلئے کھانے اور سونے کا انتظام
  • سی پیک میں توسیع
  • عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خلاف مؤثر آواز اٹھائی
  • نصابی کتب میں اسلامی مضامین کی شمولیت
  • لفظ خاتم النبین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک نام کے ساتھ لازمی

وہ باتیں جو وزیراعظم کو خاص بنادیتی ہیں

کرپشن سے نفرت. عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھیوں کو کرپشن کے وجہ سے نیب کی پیشیاں بھگتنی پڑیں اور پھر وہی کرپٹ ٹولہ امریکہ کا دست بازو بنا خان کو ہٹانے میں

نڈر وبہادر. امریکہ کے سامنے حالیہ ڈٹ جانا بھارت کو اسی انداز سے جواب دینا اور یورپی یونین کو اوقات یاد دلانا خان کی نڈری اور بہادری کی علامات ہیں روس کا دورہ جس پر مبینہ طور پر ہاتھی خان صاحب سے ناراض ہوا

بیرونی کم خرچ دورے

سابق حکمرانوں کے بنسبت انتہائی کم خرچ بیرون ممالک کے دورے کئے

اسلام پسند
اسلام کا مقدمہ جس انداز سے پوری دنیا میں لڑا ہے قابل ستائش ہے آج پوری امت مسلمہ خان کی فین ہے اور خان کو دعائیں دے رہی ہے حتی کہ بیت المقدس کے امام بھی خان کو دعائیں دے رہا ہے

اور بالآخر یہودی ایجنٹ امت مسلمہ کو پریشان چھوڑ کر چلاگیا اس حال میں کہ پورا عالم اسلام اس کے جانے کے غم میں مغموم جب کہ عالم کفر اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا دشمن خوشیاں منارہا ہے.
ہم ان شاء اللہ بھر پور قوت کے ساتھ پھر آئیں گے اور اس غلام قوم کو ہمیشہ کیلئے آزاد کرکہ چھوڑیں اللہ خان کی حفاظت فرمائے اور پاکستان کا حامی وناصر ہو

Jabbli Views
فالو کریں

Jabbli Views

جبلی ویوز ایک میگزین ویب سائٹ ہے، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مضمون نگاری اور کالم نگاری کو فروغ دینا اور اس شعبے سے منسلک ہونے والے نئے چہروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،تاکہ وہ اپنے ہنر کو نکھار سکیں اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: