پشاور جلسہ مہنگائی ، بیڈ گورننس کے باوجود اتنے لوگ کیوں آئے |ارم خان | جبلی ویوز

یہ کیا ہوگیا لوگوں کو ریکارڈ مہنگائی، ہر چیز کی قیمت دوگنی ہوچکی ہے چینی کی قیمتوں میں لگ بھگ سو فیصد اضافہ ، آٹے کی قیمت میں لگ بھگ اتنا ہی اضافہ گھی کی قیمتوں میں ڈھائی سو فیصد سے زیادہ اضافہ ضروریات زندگی کی ہر چیز مہنگی ہونے کے باوجود عمران خان نے کیا جادو کردیا لوگوں پر جو اس کے جلسوں میں ریکارڈ بن رہے ہیں اس سے پہلے وزراء اعظم جاتے تو لوگ مٹائیاں تقسیم کرتے تھے نہ بریانی اور نہ ہی قیمے والا نان اور نہ ہی دیہاڑی پر بلائے گئے لوگ اسلام آباد کے بعد پشاور میں لاکھوں کا اجتماع؟ جلسگاہ بھرنے کے بعد سڑکیں بھی بھرگئیں جلسگاہ آنے والے چار راستے وہ بھی ٹریفک جام آخر یہ لوگ چاہتے کیا ہیں؟ تو جناب اس کا آسان جواب ہے آزادی امریکہ سے آزادی جس ملک کا قومی نعرہ امریکہ مردہ آباد ہو وہاں کی عوام کے سامنے امریکہ کو وینٹی لیٹر کے ساتھ مالک خالق اور رازق قرار دوگے تو یہی ردعمل آئے گا جناب آپ ایک ایٹمی قوت ہونے کے باوجود اپنی مرضی کی خارجہ پالیسی نہ بناسکیں اور کسی طاقتور ملک کو جواب دینے کے بجائے ان کے غلامی کا اعتراف کریں تو یہی ردعمل ہوگا امریکہ اور بھارت نے ملکر ڈو مور کا مطالبہ پاکستان سے کیا اور وزیراعظم خاموش ہے یہاں پر خان وزیراعظم ہوتے تو آپ ان کا جواب دیکھ لیتے. اسی خاموشی کا ردعمل ہے پشاور جلسہ

عمران خان اپنی خودداری اور بہادری کے وجہ سے اب لوگوں کی ضد بن چکا ہے اور پوری دنیا کے مسلمان عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کررہے ہیں
یہ وہی قوم ہے جس نے بھوکا رہ کر ایٹمی پروگرام تکمیل تک پہنانے کا وعدہ ذوالفقار علی بھٹو کو دیا تھا اس قوم کو اپنے وقار کیلئے کھڑا ہونا ہی تھا بس ایک لیڈر کی ضرورت جو قوم کی آواز بنے اور وہ ضرورت عمران خان نے پوری کردی عالمی سطح پر جو امیج عمران خان کی وجہ سے پاکستان کا بنا ہے وہ قابل تعریف ہے ان کی تقریر سب سے سنی جانیں والی تقریر ہوا کرتی تھیں اور جس خوبصورتی سے پاکستان اور اسلام کا مقدمہ عمران خان نے لڑا ہے وہ ایک بہترین لیڈر ہی کرسکتا ہے جلسے کے علاوہ آج ساتواں دن ہے سوشل میڈیا پہ امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ٹرینڈ ٹاپ پر اب تک 2 کروڑ سے زائد ٹویٹس ہوچکی ہیں مختلف سوشل میڈیا ٹیمیں کوشش میں لگی ہیں کہ کسی طرح اس ٹرینڈ کو ختم کیا جائے لیکن وہ ناکام ہیں تو جناب اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ امریکی غلامی کیلئے ہم اقدامات کرکہ لوگوں کو دبائیں گے یا پھر انتقامی کاروائی کیلئے عمران خان کے خلاف کاروائی کریں گے اس سے یہ لوگ بیٹھیں گے تو جناب یہ آپ کی بھول ہے یہ پی ٹی وی کا دور نہیں کہ آپ بھٹو جیسے لیڈر کو پھانسی پہ چڑھاؤ. یہ سوشل میڈیا کا دور ہے اور قوم اپنے ملک کی آزادی کے خاطر اس لیڈر کیلئے جان دینے کو تیار ہے قوم کو حرکت کی ضرورت تھی وہ حرکت خان نے دی ہے یہ قوم حقیقی آزادی حاصل کرکہ ہی دم لے گی
والسلام ارم خان

Jabbli Views
فالو کریں

Jabbli Views

جبلی ویوز ایک میگزین ویب سائٹ ہے، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مضمون نگاری اور کالم نگاری کو فروغ دینا اور اس شعبے سے منسلک ہونے والے نئے چہروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،تاکہ وہ اپنے ہنر کو نکھار سکیں اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: