عمران خان کا کراچی جلسہ لوگوں کا سیلاب امڈ آیا | جبلی ویوز

تفصیلات کے مطابق عمران خان کا بیانیہ کہ انہیں بیرونی مداخلت کے ذریعے نکالا گیا ہے بھرپور کامیاب ہوا ہے عوامی ردعمل دیکھنے لائق ہے کراچی مزار قائد پر لوگوں کا ہجوم امڈ آیا

پاکستان کے دیگر علاقوں میں بھی لوگ سڑکوں پر پاکستانی پرچم لئے نکل پڑے امریکی مداخلت، امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لوگوں کا جوش وجزبہ دیدنی
صحافی اقرار الحسن کے مطابق عمران خان کا پشاور جلسہ کامیاب اور کراچی کا جلسہ سپر کامیاب


سابق وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے لیکن میری جان سے زیادہ آپ کی آزادی قیمتی ہے ان کا کہنا تھا میں نے اپنے رب سے وعدہ کیا ہے کہ اس قوم سے کبھی غداری نہیں کروں گا


میر جعفر کو اقتدار ملتے ہی ” ڈو مور” کا پہلا حکم بھی موصول ہوچکا ہے.
ان کا پلان یہ ہے کہ ہر جگہہ اپنے امپائرز کھڑے کرنے کے بعد ہمیں انتقام کا نشانہ بنائیں گے اور پھر جلسہ کریں گے پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کی فنڈ ریزنگ جمہوری طریقے سے ہوتی ہے. جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا ہمارا مطالبہ الیکشن ہے اگر اس سازش کو کامیاب کیا تو کوئی وزیراعظم امریکہ کو ناں نہیں کرسکے گا

معروف صحافیوں نے کراچی جلسے کو حکومت کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے
سینئر صحافی عمران ریاض خان، صحافی ہارون الرشید ،کامران خان شامل ہیں

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: