پاکستان تحریک انصاف کا لاہور کا جلسہ کیسا ہوگا؟؟ خان نے کھلاڑیوں کو کیا پیغام دیا ہے | ارم خان| جبلی ویوز

پشاور اور کراچی کے جلسوں میں عوام کے جذبے اور جوش کو دیکھ لاہور جلسے کا اندازہ لگانا مشکل نہیں لاہور جلسے کیلئے پنجاب بھر سے قافلے نکلنے والے ہیں جو اپنے قائد کے ساتھ اظہار یکجہتی اور امپورٹڈ حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کریں گے. سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ
” جمعرات کو انشاء اللہ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کررہا ہوں یہ جلسہ میں اسی لئے کررہا ہوں کیونکہ اسی جگہہ پر 1940 میں قرارداد پاکستان پیش کئی گئی تھی ہندوستان کے مسلمانوں نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم ایک آزاد ملک میں رہنا چاہتے ہیں جس کا نام پاکستان ہوگا میں اسی جگہہ پر آپ کو اپنی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے بلارہا ہوں کیونکہ ہمارے اوپر سازش کے تحت غلاموں کو مسلط کیا گیا ہے “


خان صاحب کی اپیل اور گزشتہ جلسوں کی کامیابی کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ لاہور کا یہ جلسہ عمران خان کے گزشتہ جلسوں کا ریکارڈ توڑے گا کیونکہ خان کا بیانیہ اس بار امریکہ مخالف ہے اور ایک عام پاکستانی نے سب سے زیادہ جو نعرہ لگایا ہے وہ امریکہ مردہ آباد کا ہے اور اب ان کے سامنے ثبوتوں کے ساتھ یہ بات رکھی جارہی ہے کہ اسی امریکہ نے مداخلت کر کہ ایک منتخب حکومت گرائی ہے اسی بیانئیے سے متاثر ہوکر دیگر پارٹیوں کے لوگ بھی تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں

ممکنہ طور پر اس جلسے میں سلوگنز ہر غریدہ فاروقی، چیف جسٹس، آرمی چیف، الیکشن کمشنر، امپورٹڈحکومت وغیرہ پر طنز کیا جائے گا پندرہ لاکھ لوگوں کو پندرہ ہزار قرار دینے پر لوگ کافی طنز پہلے سے ہی کررہے ہیں
مریم اورنگزیب کے جانب سے جعلی ٹرینڈ پر پریس کانفرنس بھی موضوع بحث رہیں گے لوگ خود کو روبوٹس قرار دینے کے خلاف مزاحیہ احتجاج ریکارڈ ضرور کروائیں گے یہ پاکستانیوں کی تاریخ ہے

اس جلسے میں حسب سابق امپورٹڈ حکومت نامنظور اور اور نئے الیکشن کا مطالبہ ہوگا

سینئر صحافی عمران خان کا خیال ہے کہ اب لوگ قابو کسی صورت نہیں. آئیں گے وہ اپنی آزادی حاصل کرکہ ہی رہیں گے
ان دیکھنا ہے کہ واقعی یہ پاکستان کی تاریخ کا سب بڑا جلسہ ہوگا یا نہیں

ارم خان فیس بک پہ فالو کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

Jabbli Views
فالو کریں

Jabbli Views

جبلی ویوز ایک میگزین ویب سائٹ ہے، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مضمون نگاری اور کالم نگاری کو فروغ دینا اور اس شعبے سے منسلک ہونے والے نئے چہروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،تاکہ وہ اپنے ہنر کو نکھار سکیں اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: