تبدیلی نہیں انقلاب !! | ارم خان | جبلی ویوز

تبدیلی نہیں انقلاب

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے آج لاہور عظیم الشان جلسے سے اظہار خیال کیا اس سے قبل حکومت کی جانب سے مختلف رکاؤٹیں کھڑی کئی گئیں مگر اس کے باوجود عمران خان کا یہ جلسہ واقعی تاریخی تھا جلسے میں لوگوں کو جوش دیدنی تھا لوگ صرف حقیقی آزادی چاہتے تھے اور اس کیلئے وہ کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں. سابق وزیرا اعظم نے اپنے خطاب میں کہا
کہ جب ہم آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنے ہی والے تھے کہ انہوں نے سازش کردی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ توشہ خانہ کے حوالے سے مجھ سے منسوب کر کے باتیں کی جارہی ہیں، ہم نے توشہ خانہ سے کوئی بھی چیز خریدنے کے لیے رقم پچاس فیصد مختص کی جبکہ ماضی کی حکومت میں پندرہ فیصد ادائیگی پر کوئی بھی شخص تحفہ خرید لیتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے قانون کے مطابق پچاس فیصد رقم ادا کر کے تحائف خریدے اور توشہ خانے سے حاصل ہونے والی رقم سے اپنی رہائش گاہ کے اطراف کی سڑکیں بنوائیں جس سے عوام کو بھی فائدہ ہوا سڑک کیلئے قومی خزانے سے کوئی پیسہ نہیں لیا ، عمران خان نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کسی وزیراعظم نے اپنے اوپر اتنا کم خرچہ نہیں کیا ہوگا جتنا میں نے کیا حتی کہ میں نے بنی گالہ کو کیمپ آفس بنانے کا بھی اعلان نہیں کیا تھا۔

’دورۂ روس اور چین سے تعلقات پر سازش کی گئی‘

عمران خان نے کہا کہ میں نے دورۂ روس اسلیے کیا کیونکہ ہمیں گیس منصوبہ شروع کرنا اور ہزاروں ٹن گندم برآمد کرنا تھی، یہ فیصلہ قوم کے لیے کیا تو ہم کیوں کسی ملک کو جواب دیں، پاکستان کو اپنی آزاد خارجہ پالیسی بنانے اور فیصلے کرنے کا اختیار ہے کیونکہ ہم خودار قوم ہیں۔ امریکہ کون ہوتا ہے ہمیں معاف کرنے والا معاف اسے کیا جاتا ہے جو غلطی کرے ہم نے کوئی غلطی نہیں
غرور اللہ کو پسند نہیں تکبر کی ہی وجہ سے شیطان کو اللہ نے جنت سے نکالا

’اتنے بڑے جلسے سے کبھی خطاب نہیں کیا‘

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں کبھی اتنے بڑے مجمع سے خطاب نہیں کیا، لاہور کے لوگوں تم نے میرا دل خوش اور امید کو پورا کردیا، مجھے معلوم ہے کہ لاہور کے لوگ کبھی غیر ملکی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘۔

’ڈاکوؤں کو قوم پر مسلط کردیا گیا‘

عمران خان کا کہنا تھا کہ خزانہ لوٹنے والے ڈاکوؤں کو قوم پر مسلط کیا گیا، ضمانت پر رہا شخص وزیراعظم بن گیا جبکہ اُس کے بیٹے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر صرف ایف آئی اے میں چالیس ارب روپے کے کیسز زیر التوا ہیں، مقدمات کھلنے کے بعد سلمان شہباز ، شہباز شریف کا داما، نوازشریف کے دونوں بیٹے، اسحاق ڈار بھی بیرون ملک فرار ہوگئے اور ان لوگوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا جارہا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’زرداری پر اربوں روپے کرپشن کے کیسز ہیں، وزیراعلیٰ پر بھی کیسز ہیں، میں نے وزارتِ عظمیٰ میں ان کیسز کو آگے بڑھانے کی بہت کوشش کی مگر ناکام رہا، جن لوگوں کو جیل میں ہونا تھا وہ وزیراعظم بن گئے یا وزیراعلیٰ بننے کی کوشش کررہے ہیں‘۔

جلسے میں لاکھوں لوگوں کی شرکت سے یہ بات تو کنفرم ہے کہ ملک میں تبدیلی کی باتیں اب پیچھے رہ گئیں اب قوم انقلاب کی طرف بڑھ رہی ہے اور مجھے امید ہے کہ امپورٹڈ وزیراعظم اور اس کی انتظامیہ اس جلسے کو ضرور دیکھ رہے ہوں گے اور اپنی غلطی پر خود کو کوس رہے ہوں گے

پورے ملک میں احتجاج

جلسہ لاہور میں تھا لیکن پورے ملک میں لوگ سڑکوں پر نکل کر بڑے سکرینوں پر اپنے لیڈر کی تقریر سن رہے تھے مقامی حکومتوں کی اس سلسلے میں کئی گئیں کوششیں ناکام ہوئیں

صحافیوں کے جلسے کے بارے میں خیالات

‏عمران خان مینار پاکستان لاہور جلسے کی سب سے غیر معمولی بلکہ چونکہ دینے والی اہمیت جلسے میں ریکارڈ تعداد میں خواتین بچوں اور فیملیز کی شرکت ہے خاندان در خاندان جوق در جوق آج اس جلسے میں شرکت کے لئے اپنے گھروں سے نکلے ۔ کامران خان

‏عمران خان کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ ان کے بدترین مخالف ٹی وی چینلز بھی انکی تقریر کو دکھانے پر مجبور ہیں
‎#امپورٹڈحکومتنامنظور. ۔ انور لودھی

عدیل راجہ

صابر شاکر

Jabbli Views
فالو کریں

Jabbli Views

جبلی ویوز ایک میگزین ویب سائٹ ہے، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مضمون نگاری اور کالم نگاری کو فروغ دینا اور اس شعبے سے منسلک ہونے والے نئے چہروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،تاکہ وہ اپنے ہنر کو نکھار سکیں اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: