ہفتہ بھر کی ٹاپ خبریں | جبلی ویوز

عدالت حکم دیا ہے کہ عمرہ پہ جانے سے پہلے گورنر خود یا کوئی بندہ مقرر کرے جو پنجاب کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھائے

وزیراعظم شہبازشریف نے شدید عوامی دباؤ کے بعد سپیشل طیارے میں سعودی عرب جانے کے فیصلے سے یوٹرن لیا ہے تاہم اتحادی ، صحافی، اور اہلخانہ سمیت 87 افراد عمرہ کیلئے اب بھی جائیں گے مگر کمرشل طیارے میں جس کے ٹکٹ وزارت خارجہ ادا کرے گی یاد رہے عوامی نیشنل پارٹی کے راہنما سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے سرکاری عمرے پہ جانے سے انکار کیا ہے ان کے مطابق دینی فریضے کی ادائیگی اپنے پیسوں سے کریں گے

مریم نواز کے پاسپورٹ کا مسئلہ عدالت نے ایک ہی دن میں چوتھا بینچ تشکیل دیدیا تاہم عوام کیلئے یہ سہولت بلکل نہیں شریفوں اور امیروں کیلئے چوبیس گھنٹے کھلنے والی عدالت غریب کیلئے دن میں بھی انصاف نہیں دیتی کسی نے سچ کہا ہے

شریف خاندان کا کوئی فرد پاکستانی عدالتوں سے انصاف لینے کی ٹھان لے تو دنیا کی کوئی طاقت اس خاندان کو انصاف لینے سے نہیں روک سکتی

عمران ریاض خان

اس سے قبل وزیراعظم کے پی آئی اے کے بوئینگ 777 کو سٹینڈ بائے پر رکھنے کی ہدایت پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے پرانے پاکستان پر خوب تنقید کی

وزیراعظم نے یکم مئی سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاہم ماہرین کے مطابق یہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ وقتی ہوگا کیونکہ عید کی چھٹیوں کی وجہ سے انڈسٹریز بند ہوں گی جن کی وجہ سے لوڈ کم ہوگا جسے یہاں منتقل کیا جائے گا

سابق وزیراعظم عمران خان نے کل پشاور اور آج لاہور میں ورکرز سے خطاب کیا کارکنان سے اپنے خطاب میں گلی محلوں کے لوگوں کو تیار کرنے کا حکم دیا ان کے مطابق پاکستان بھر سے 20 لاکھ سے زیادہ لوگ مارچ میں ہونے چاہئیں

جامعہ کراچی کے چینی اساتذہ کی وین کےقریب دھماکے سے تین چینیوں سے پانچ افراد جان بحق ہوچکے ہیں وزیراعظم نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی مذمت کی یاد رہے خودکش حملہ آور ایک خاتون تھی جس کے دو بچے بھی تھے حملے کی زمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے

کامران خان ٹویٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، فخرزمان، سرفراز احمد، اور احمد شہزاد رمضان کے قیمتی دن دیار رسولؐ میں گزارنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں اللہ ہم سب کو موقع دے آمین

رضوان احمد

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: