خواب میں سانپ دیکھنا

سانپ کو خواب میں دیکھنا

سانپ کو خواب میں تعبیر مختلف طریقے سے دی جاتی ہے مثلا دشمن، دولت، زندگی، سیلاب، عورت اور اولاد وغیرہ

سانپ کو عموما خواب میں دیکھنا زندگی کی علامت ہے عربی میں (حَیَّۃُُ) اور حیات کا مادہ ایک ہی. اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ سانپ سے لڑرہا ہے اور سانپ اس کو ڈسنے کی فکر میں ہے تو اس کی تعبیر دشمن دی جائیگی جیسا کہ قرآن مجید میں سانپ کو دشمن سے تعبیر کیا گیا ہے،

اور اگر خواب میں دیکھے کہ سانپ کو پکڑلیا ہے اور اس پر غالب آگیا ہے اور جس طرح چاہتا ہے اس کو بے بس کردیتا ہے اس کی تعبیر یہ ہوگی کہ صاحب خواب کو دولت وفتح نصیب ہوگی کیونکہ حضرت موسی نے عصی جو سانپ بن جاتا تھا کے ذریعے فرعون کو شکست دی تھی
اگر کوئی خواب میں یہ دیکھے کہ اس کے منہ سے سانپ نکلا ہے اور خواب دیکھنے والا مریض ہو تو اس کے موت کے جانب اشارہ ہے
اگر کھیتوں میں سانپ پھرتے نظر آئیں تو اس کی تعبیر اس کی بیوی کی موت ہے
اور اگر کوئی آدمی اپنی حاملہ بیوی کو خواب میں سانپ جنتے ہوئے دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہوگی اس کی اولاد نافرمان ہوگی
اگر کوئی شخص خواب میں سانپ کو مردہ دیکھے تو اس کی مراد دشمن ہے جس کی شر سے اللہ تعالی نے اس کو محفوظ فرمالیا
اور جس شخص کو خواب میں سانپ ڈس لے اور ڈسنے کی جگہہ پر ورم آجائے تو اس سے تعبیر مال ہے جو اس شخص کو عنقریب ملے گا کیونکہ زھر سے مال اور ورم سے زیادہ مال مراد ہوتا ہے اور اگر کوئی شخص خواب میں سانپ کا گوشت کھائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب کو اپنے دشمن کے مال اور دولت پر تصرف حاصل ہوگا اور اگر یہ دیکھے کہ وہ سانپ کا کچا گوشت کھارہا ہے تو اس کی تعبیر اس کا دشمن ہے جو غائب ہوجائے گا

اگر خواب میں یہ دیکھے کہ اس کے گھر کے چھت سے کوئی سانپ گرا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کے گھر کا کوئی معزز فرد انتقال کرجائے گا
اور اگر کسی نے خواب میں سانپ کو نگل لیا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ عنقریب اسے سلطنت حاصل ہوگی

سانپوں کے ساتھ اختلاط(گھل ملنا) دیکھا اور اسے کوئی نقصان نہ ہوا تو یہ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ وہ اپنے دشمن سے مامون رہے گا اور اگر خواب میں یہ دیکھے کہ کسی گھر سے سانپ غائب ہوگیا تو اس کی تعبیر اس گھر میں کثرت اموات(زیادہ اموات ) اور وباء ہوگی کیونکہ سانپ سے زندگی مراد ہوتی ہے
اگر قیدی اپنے آپ کو سانپوں میں گھرا ہوا دیکھے اور ان سے مامون رہے تو یہ اس کی رہائی کے جانب اشارہ ہے
راستہ میں سانپوں کو اس حالت میں دیکھنا کہ وہ پھنکار مار کر لوگوں کو روک رہے ہیں تو اس سے بادشاہ(حکمران) کا ظلم مراد ہے اور اگر کوئی شخص خواب میں سانپ سے باتیں کرے تو اس کو خوشی ومسرت حاصل ہوگی
کالے سانپ کو خواب میں دیکھنا قوی (طاقتور) دشمن کے جانب اشارہ ہے اور اگر کوئی شخص خواب میں کالے سانپ کو قبضے میں کرلے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ سلطنت اور ولایت حاصل کرے گا

سفید سانپوں کو خواب میں دیکھنا کمزور دشمن کے جانب اشارہ ہے
اژدھے سے اہل وعیال اور بیوی کی عداوت مراد ہوتی ہے اور کبھی اژدھے سے حسد کرنے والا پڑوسی بھی مراد ہوسکتا ہے

تنین سانپ کو خواب میں دیکھنا خطرناک اور ظالم حکمران پر دلیل ہے اور کبھی اس سے آگ مراد ہوتی ہے
اصلہ سانپ کو خواب میں دیکھنا حسب ونسب والی عورت کے جانب اشارہ ہے
شجاع سانپ سے خرچیلی عورت یا جسارت مند لڑکا مراد ہوتا ہے ۔
افعی سانپ کی تعبیر مالدار قوم سے دی جاتی ہے ان کی زھر کی کثرت کی وجہ سے
گھریلو سانپ کی تعبیر رہزن سے دی جاتی ہے اور پانی کے سانپ کی تعبیر مال لہذا خواب میں کوئی شخص پانی والا سانپ پکڑلے تو اس کی تعبیر عنقریب ملنے والے مال سےدی جاتی ہے
اگر خواب میں سانپ پیٹ کے اندر معلوم ہو یا اندر دکھائی دے تو اس سے خاندان واقارب میں کوئی دشمن مراد ہوتا ہے

واللہ اعلم
رضوان احمد حقانی : افادہ : علامہ دمیری رحمہ ،اللہ ،تعبیر الرویاء علامہ ابن سیرین رحمہ اللہ

اپنے خواب کی تعبیر جاننے کیلئے کمنٹ کریں یا پھر سوشل میڈیا پر میسج کریں شکریہ

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

One thought on “خواب میں سانپ دیکھنا

  • January 30, 2023 at 3:30 pm
    Permalink

    خواب میں چوہا دیکھنے کی تعبیر بتائیے پلیز

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: