تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں تیارکردہ گاڑی ایکپسپورٹ|ٹرو جنرلزم جبلی ویوز
پاکستانیوں مبارک ہو
2018 میں چینی کمپنی شینگن موٹرز نے 36 ملین ڈالر کی لاگت سے پلانٹ لگانے کا عمل شروع کیا. جسکی سالانہ پیداواری صلاحیت 50 ہزار یونٹس ہے. تحریک انصاف کی حکومت نے پالیسی براے 2021-26 کے تحت کمپنیوں کو متعدد کاروباری رعائتیں دینے کے ساتھ پیداواری شرائط لاگو کیں.
جسکے متعدد کمپنیوں نے پلانٹ لگانے کا عمل شروع کر رکھا ہے. شنگن پاکستان موٹرز نے 150 یونٹس مقامی طور پر تیار کئے. جبکہ ایکس 7 ماڈل بھی تیار کیا جو پاکستان کی تاریخ کا پہلا ماڈل ہے جسے ایکسپورٹ کیا گیا ہے. کمپنی نے اسے سنگ میل قرار دیا ہے. 60 لاکھ مالیت کی یہ جدید گاڑی تمام سہولیات سے لیس ہے. شینگن گزشتہ 10 سال سے چین کی سب سے بڑی پیداواری کمپنی ہے.
جبکہ چین سے باہر پاکستان واحد ملک بنا ہے جہاں سے ایکسپورٹ ممکن ہوئی ہے. بجا طور اس کا کریڈٹ 2016 میں پہلی آٹو پالیسی بنانے والوں کو جاتاہے جبکہ 2021 کی پالیسی ترتیب دینے والے بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں.
- حکومت پنجاب کا صحراء چولستان کو قابل کاشت بنانے کا منصوبہ |جبلی ویوز - October 15, 2022
- سستی گیس کی روسی آفر اور پاکستان - September 16, 2022
- پاکستان سٹیل مل کا مستقبل - September 13, 2022