خواب میں اونٹ دیکھنا اور اس کی تعبیر

اونٹ کو خواب میں دیکھنا

تعبیر کا علم جاننے والوں نے لکھا ہے اگر کسی نے خواب میں یہ دیکھا کہ وہ سو اونٹوں پر مشتمل ریوڑ کا مالک ہوگیا تو تعبیر یہ دی جائیگی کہ وہ باعزت لوگوں کا حاکم بنے گا، نیز اسے بہت سا مال ملنے کی توقع رہے گی اس طرح اگر کسی نے یہ دیکھا کہ بکریوں کا ریوڑ اس کے ہاتھ میں آگیا یا اسے کوئی بکری یا اونٹنی مل گئی تو اس کی تعبیر بھی یہی ہوگی
نیز معبرین نے یہ بھی لکھا ہے کہ اگر کسی نے یہ دیکھا کہ وہ خواب میں اونٹوں کا مالک بن گیا ہے تو اسے بہترین صلہ اور دین مذھب اور عقیدت میں سلامتی نصیب ہوگی اس لئے کہ قرآن کریم میں ارشاد ہے
اَفَلَا یَنْظُرُوْنَ اِلَى الْاِبِلِ كَیْفَ خُلِقَتْٙ(۱۷)
ترجمہ :
تو کیا وہ اونٹ کو نہیں دیکھتے کہ کیسا(کس عجیب وغریب اندازمیں) بنایا گیا ہے (پیدا کیا گیا ہے) (کنز العرفان) لیکن کسی نے یہ کہا کہ میں نے خواب میں جمل (اونٹ) دیکھا ہے تو اس سے یہ مقصود ہے کہ وہ برے اعمال کا ارتکاب کررہا ہے چنانچہ قرآن کریم میں ارشاد ربانی ہے
وَلَا يَدْخُلُونَ ٱلْجَنَّةَ حَتَّىٰ يَلِجَ ٱلْجَمَلُ فِى سَمِّ ٱلْخِيَاطِ (الاعراف 40)
ترجمہ: وہ لوگ کبھی جنت میں نہ جائیں گے جب تک اونٹ سوئی کے ناکے کے اندر سے نہ گذر جائے (علامہ دمیری)

دوسری جگہہ ارشاد ہے
اِنَّهَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِۚ(۳۲)كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفْرٌؕ(۳۳)
ترجمہ : وہ آگ محل جیسی بڑی بری چنگاریاں پھینکے گی جو اچھلتی ہوئی محسوس ہوگی گویا کہ وہ زرد اونٹ ہے (المرسلات)
اگر کسی نے خواب میں انعام (مویشی ، چوپائے) دیکھے ہیں کہ اس نے انہے چرانے کیلئے چھوڑدیا ہے تو اس کی تعبیر یہ دی جائے گی کہ وہ پیچیدہ معاملات میں قابو پا جائے گا اور مزید نعمت خداوندی اس شخص کو نصیب ہوگی اس لئے قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے
وَ الْاَنْعَامَ خَلَقَهَاۚ-لَكُمْ فِیْهَا دِفْءٌ وَّ مَنَافِعُ وَ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَ۪(۵)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور اس نے جانور پیدا کئے ، ان میں تمہارے لیے گرم لباس اور بہت سے فائدے ہیں اور ان سے تم (غذابھی) کھاتے ہو۔ (النحل)
اگر کسی نے یہ دیکھا کہ وہ عربی اونٹوں کو چرا رہا ہے تو وہ گویا عرب قوم کا والی بنایا جائے گا اگر کسی نے دیکھا کی کسی شہر میں اونٹ ہی اونٹ ہے تو اس کی تعبیر دی جائے گی کہ اس شہر میں وباء، جنگ، قحط سالی، کا امکان ہے اور پانی کی قلت کی طرف بھی اشارہ ہوسکتا ہے

امام جیلی نے فرمایا کہ اگر کسی نے یہ دیکھا کہ وہ اونٹ کا مالک ہوگیا ہے تو عزت وشوکت کی دولت سے مالا مال ہوگا ارطامیدورس (علم۔تعبیر کا ماہر) نے کہا ہے کہ کوئی شخص خواب میں یہ دیکھتا ہے کہ اس نے اونٹ کا گوشت کھایا ہے تو وہ بیمار پڑجائے گا
امام المعبرین علامہ محمد اب سیرین رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اونٹ کا گوشت کھانے سے کوئی حرج نہیں اس لئے کہ قرآن کریم میں مزکور ہے
وَ الْاَنْعَامَ خَلَقَهَاۚ-لَكُمْ فِیْهَا دِفْءٌ وَّ مَنَافِعُ وَ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَ۪(۵)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور اس نے جانور پیدا کئے ، ان میں تمہارے لیے گرم لباس اور بہت سے فائدے ہیں اور ان سے تم (غذابھی) کھاتے ہو۔
واللہ اعلم
تحریر: رضوان احمد حقانی افادہ : علامہ دمیری، امام جیلی، علامہ محمد ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: