نواب آف بھاؤل پور کون تھے|سید معین الدین بخاری جبلی ویوز

‏آج نواب صاحب کے یوم وفات پر بہاولپور میں لوکل چھٹی ہے۔

مختصر مختصر
24 مئی یوم وفات امیر آف بہاولپور اعلٰحضرت ہزہائنس نواب صادق محمد خان عباسی ( خامس)
صادق محمد خان پنجم ریاست بہاولپور کے آخری (بارہویں) نواب تھے۔ آپ کی تین سال کی عمر میں دستار بندی کی گئی۔ ‏تقریباً بیس سال کی عمر میں اختیارات حکمرانی تقویض کیے گئے۔ نواب صاحب کے دور حکومت میں ریاست صحیح معنوں میں ایک فلاحی ریاست تھی۔
نواب صاحب نے تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا۔ 3 اکتوبر 1947ء کو ریاست بہاولپور نے پاکستان سے الحاق کیا 1951 میں صوبائی حیثیت ملی۔‏1955ء میں ریاست کو مغربی پاکستان میں شامل کر دیا گیا۔ ڈکٹیٹر یحییٰ خان نے ایل ایف او کے تحت باقی صوبے بحال کئے لیکن بد دیانتی کرتے ہوئے صوبہ بہاولپور بحال نہ کیا ـ
نواب صاحب نے لندن میں 24 مئی 1964ء میں وفات پائی۔‏نواب صاحب کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ 28 مئی کو ڈیراور کے شاہی قبرستان میں کی گئی۔
” تمام دوستوں سے دعائے مغفرت کی استدعا ہے “
اناللہ وانا الیہ راجعون
اللَّهُمَّ مغفرله وأرحمه۔

Syed Moin uddin Shah

Syed Moin uddin Shah Ms. Management Sciences Islamia University Bahawalpur Follow his Twitter account http://twitter.com/BukhariM9‎

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: