حالیہ مہنگائی پر سربراہ پی ڈی ایم کی تجاویز

‏موجودہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اہم تجاویز
وفاقی وزراء ،صوبائی وزراء،مشیر ،معاونین ، آفیسرز ،گریڈ 19 سے. اوپر کے بیوروکریٹس سمیت مراعات لینے والوں کے مراعات میں پچاس فیصد کمی کرنی ہوگی ۔مولانا فضل الرحمان‏ججز ،جرنیلوں، قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں سمیت ہر طبقہ فکر کو قربانی دینی ہوگی ۔

موجودہ صوتحال گذشتہ نااہل،نالائق اور ناجائز حکومت کے غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے ۔

عوام اور حکومت کو مل کر مہنگائی کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔مولانا فضل الرحمان‏عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جا چکا اب حکومت کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی ۔

عوام کی طرح حکومتی نمائندوں ،افسروں اور اعلی عہدیداروں کو قربانی دینی ہوگی ۔

حکومت کو عوام کا احساس ہے، مگر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے سخت فیصلے کرنا مجبوری ہے،۔مولانا فضل الرحمان‏اپوزیشن آج عوام کا سوچ رہی ہے، کاش آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے دور میں مذاکرات کرتے وقت ان باتوں کا خیال رکھا ہوتا۔مولانا فضل الرحمان

یاد رہے مہنگائی کی حالیہ لہر کے بعد سوشل میڈیا پر موجودہ حکومت کی تمام جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے لپیٹ میں جمعیت علماء اسلام اور مولانا فضل الرحمان بھی آرہے

صارفین کے مطابق عمران خان کے دور حکومت میں مہنگائی مارچ کرنے والے اب کہاں سورہے ہیں حالانکہ مہنگائی بہت زیادہ بڑھی ہے

جبکہ موجودہ حکومت کا آئی ایم ایف کے معاہدے کا رونا بھی محض فریب ہے کیونکہ اسی معاہدے کے ساتھ عمران خان ملک کو بہترین چلارہا تھا اور معیشت ترقی کے راہ پر گامزن تھی

جبکہ عام عوام کے مطابق عمران خان کی حکومت وقت سے پہلے چھیننے کے بعد موجودہ حکومت کا معاہدوں کا زکر کر کہ رونا بے کار ہے

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

0 0 ووٹس
Article Rating
سبزکرائب
مطلع کریں
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
تمام کمنٹس دیکھیں
0
Would love your thoughts, please comment.x
%d bloggers like this: