ایک منٹ میں سب سے زیادہ پودے لگانے کا ریکارڈ

ایک منٹ میں سب سے زیادہ پودے لگانے کا ریکارڈ

گوجرانوالہ(آن لائن) پاکستان نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ پچاس ہزار پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا تفصیلات کے متعلق گوجرانوالہ کے سرکاری سکولوں کے ساڑھے بارہ ہزار کبچوں نے چالیس سیکنڈ میں باون ہزار پودے لگا کہ ہندوستان کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا اس قبل ایک منٹ میں 37 ہزار پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ بھارت کے پاس تھا
پودے اندرون شہر جی ٹی روڈ پر گرین بیلٹ پر لگائے گئے
پودے لگانے کے دوران چالیس ڈرون کیمروں کے ذریعے ویڈیو بنائی گئی جو بطور ثبوت گنیز بک کو فراہم کی جائیگی
ماحولیاتی تبدیلی کے مشیر ملک امین اسلم نے تقریب میں شرکت کی ان کا کہنا تھا بھارت کا ریکارڈ ٹوٹا ہے اس سے ڈبل خوشی ہوئی

ملک میں ایسے ایونٹس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی پہ قابو پانا ہے بدقسمتی سے پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاْثر ہوں گے
ایسے موقعوں پر ایسے ایونٹس کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے بلکہ ایسے تقاریب مختلف شہروں اور دیہاتوں تک لے جانے کی ضرورت ہے وقت نے ہمیں ایک بار پھر بطور عظیم قوم دنیا کے سامنے آنے کا موقع فراہم کیا ہے آئیے اپنے بہترین مستقبل کے خاطر درخت لگائیں اپنے ملک کو محفوظ بنائیں
پاکستان زندہ آباد

0 0 ووٹس
Article Rating
سبزکرائب
مطلع کریں
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
تمام کمنٹس دیکھیں
0
Would love your thoughts, please comment.x
%d bloggers like this: