پاکستان آج پھر کالی آندھی سے ٹکرائے گا پاکستان سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہے

دوسرے ون ڈے میں شاہین سیریز جیتنے کیلئے پرعزم تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم آج سہ پہر چار بجے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی جہاں گرین شرٹس میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے

سیریز میں میزبان ٹیم کو 1-0 کی برتری حاصل ہے بابر الیون پہلا میچ 306 رنز کا ھدف حاصل کر کہ اپنے نام کرچکی ہے جس میں کپتان بابراعظم نے 103 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر جیت مین اہم کردار ادا کیا امام الحق 65 اور رضوان 59 سکور کے ساتھ نمایاں رہے آخری لمحات میں خوشدل کی دھواں دار 41 رنز کی باری کھیل کر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ کپتان بابراعظم کو خوشدل کو دینا پڑا

یاد رہے سیریز میں کلین سوپ کی صورت میں پاکستان آئی سی سی وڑلڈ چمپئین شپ میں ایک اچھی پوزیشن پر آجائے گا

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: