حکومت کا سرکاری ملازمین کے لئے نیا پیکیج، ملازمین خوشی سے سرشار
وفاقی کابینہ نے صوبوں کی طرز پر گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری افسران کو بنیادی تنخواہ کے 150 فیصد کے برابر ایگزیکٹو الاؤنس دینے کی اصولی منظوری دے دی۔آرڈرلی الاؤنس بڑھانے کی بھی تجویز دی گئی ہے تاہم حتمی فیصلہ طریقہ کار طے ہونے کے بعد کیا جائے گا۔پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں سرکاری ملازمین کو ایگزیکٹو الاؤنس پہلے ہی دیا جا رہا ہے۔وفاقی بجٹ میں گریڈ 22 کے افسران کو تفاوت الاؤنس دینے کی تجویز ہے۔ اس میں گریڈ 20 سے 22 تک کے افسران کے لیے آرڈرلی الاؤنس 14,000 روپے سے بڑھا کر 25,000 روپے کرنے کی بھی تجویز ہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اطلاق 2017 کی بنیادی تنخواہ پر کیا جائے گا، اس کے بعد ایڈہاک الاؤنسز کو اس رقم کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔اس کے نتیجے میں یکم جولائی سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پنشن کی صورت میں فائدہ ہوگا۔ایک روز قبل وفاقی حکومت نے 2022-23 کے بجٹ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ ریٹائر ہونے والوں کی پنشن میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔
- سوئی ہوئی قوم کے لٹیرے حکمران - February 3, 2023
- خیبر پختون خواہ حکومت کا بڑا کارنامہ - September 25, 2022
- حکومت پنجاب کا بڑا اقدام نسل نو کی تعلیم اور ہنر ساتھ ساتھ - September 21, 2022