صدر مملکت نے حکومت کو بڑا جھٹکا دے دیا | جبلی ویوز

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی بل بغیر دستخط کے واپس کردیا
تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کی جانب سے نیب قوانین میں تبدیلی کیلئے بل کثرت رائے سے پارلیمنٹ سے منظور کروایا جس سے موجودہ حکومت کے اکثر وزراء کو کرپشن کیسز میں ریلیف مل جانا تھا تاہم صدر مملکت نے بل کو بغیر دستخط کے واپس کردیا۔
پریزیڈنٹ آفس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کے مطابق ” ‏صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نےقومی احتساب (ترمیمی) بل 2022ء بغیردستخط واپس بھجوادیا۔
صدرمملکت نےخلیفہ ثانی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کےایک واقعےکاحوالہ دیاجب ان سے پوچھاگیاکہ انھوں نےاپنی چادر کیلئےاضافی کپڑاکیسے حاصل کیا؟ مالی جرائم میں منی ٹریل فراہم کرنےکی ذمہ داری ملزمان پرعائدہوتی ہے‏غریب چھوٹے چھوٹے جرائم کی پاداش میں قیدہوتے رہیں گے جبکہ کرپٹ امیر لوٹ مار کرنے کیلیے آزادگھومتے رہیں گے۔
انھوں نے کہاکہ:
“میں ذاتی طورپر آئین کی پاسداری کرتاہوں، ہمیں قرآن و سنت کے احکامات پرعمل کرنا چاہیے اورسب سے بڑھ کرمیں اللہ کے سامنے جوابدہ ہوں اوراس سے معافی کاطلبگار ہوں۔‏ اس لیے مجھے تکلیف کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میرا ضمیر مجھے اس بل پر دستخط کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ “
صدر مملکت کے اس اقدام کی سوشل میڈیا پر کھل کر تعریف ہورہی ہے۔

رضوان احمد

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: