سیاست

کیا ہم آزاد ہیں تحریر حبیب الرحمان خان

تحریر: حبیب الرحمٰن خانعنوان:کیا ہم آزاد قوم ہیں؟آج آزادی کی مناسبت لکھنا چاہتا ہوں کافی سوچ بچار کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا کہ ملک تو آزاد ہو گیا لیکن قوم کو کچھ بازی گروں نے اپنے جال میں پھنسا لیاہم ان کے جال میں اس طرح پھنس گئے کہ کسی نے کہا کہ ہمارے آباء و اجداد نے پاکستان بننے میں قربانیاں دیں۔یعنی اپنے آباء و اجداد کی قربانیوں کا صلہ ووٹ کی صورت میں مانگنے لگے۔اور کچھ نے اپنے زاتی مقاصد کے لیے ہمیں بڑے ہی مخصوص اور غیر محسوس انداز میں اپنا گرویدہ بنا لیا۔ ہم نے کبھی کوشش ہی نہیں کی کہ ان کے مقاصد اور پاکستان سے محبت کو جانچ سکیں بلکہ اگر ان پر الزام لگا اور ملک کے معتبر اداروں کے علاؤہ بین الاقوامی سطع پر سوال اٹھائے گئے تو ہم نے پوری دنیا کو جھوٹا اور انھیں بغیر تحقیق کے سچا مان لیا حد تو اس وقت ہوہی کہ جب دین حق کے منافی کردار رکھنے والے سیاسی گماشتوں نے ہمیں اپنے پیچھے لگا لیا اور ہم بلا چوں وچراں ایک مصنوعی مشین کی طرح ان کے پیچھے چل دئیے اور کبھی زحمت ہی نہ کی کہ حقائق جان سکیں۔کیا ہم زہنی پستی کا شکار ہو کر اپنی آزادی گنوا بیٹھےاور ہمیں یوتھیا، جیالا ، پٹواری اور دیگر القابات سے نواز کر گروہوں میں تقسیم کر دیا گیا اور ہم بلا مزاحمت ساتھ چل دئیے۔آج بھی وقت ہے کہ اپنی سوچوں کو وسعت دے کر صرف پاکستانی بن کر ایسے بازی گروں کی باتوں کی تحقیق کریں اور سچ و جھوٹ کا موازنہ کر سکیںخود کو ان کے چنگل سے چھڑا کر آزاد قوم ہونے کا ثبوت دیں اور مملکت خداداد کی آزادی کو صحیح معنوں میں عملی جامہ پہنا کر اپنی نسلوں کی خوشحالی کے لیے کردار ادا کر سکیں۔آہیں خود کو آزاد قوم ثابت کریں

متفق ہونا ضروری نہیں

#حبیب_خان

@HabibAlRehmnkhn

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

اپنے خیالات کا اظہار کریں