خواب میں گدھا دیکھنے کی تعبیر| جبلی ویوز

گدھے کو خواب میں دیکھنا

گدھے کو خواب میں دیکھنا خوشبختی اور کامیابی کی دلیل ہے بعض دفعہ خواب میں گدھا دیکھنا مال یا اولاد کے حصول کی دلیل ہے کبھی سفر اور علم کے جانب بھی اشارہ ہوتا ہے کیونکہ اللہ تعالی کا قول ہے ” کمثل الحمار یحمل اسفارا” اور کبھی معیشت پر دال ہوتا ہے کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے ” وانظر الی حمارک ولنجعلک آیۃ للناس” اور کبھی اس کی تعبیر ” یہودی عالم سے دی جاتی ہے اور بعض اوقات مصائب اور پریشانی سے نجات کے جانب اشارہ ہے یا کسی بڑے مرتبے پر پہنچنے کی علامت ہوتا ہے اور کبھی اللہ تعالی کے قول ” والخیل والبغال والحمیر لترکبوھا وزینۃ کی روشنی میں اس پر سوار ہونے سے زینت مال واولاد سے بھی تعبیر دیتے ہیں
گدھے پر سواری کی تعبیر معبرین غموں سے چھٹکارے سے بھی دیتے ہیں خواب میں گدھے کی موت یا کمزوری مالک کی فقروفاقہ سے تعبیر دی جاتی ہے اور بعض معبرین گدھے کی موت کی تعبیر مالک کی موت سے دیتے ہیں
گدھے کی پیٹ سے خواب میں گرجانا یا خواب میں اس کو بیچ دینے کی تعبیر غریبی اور مفلسی سے ہے، خواب میں گدھے کو زبح کرکہ کھانا معاش میں فروانی کے جانب اشارہ ہے اور دوسرے کیلئے زبح کرنا معاشی تباہی کی علامت ہے
اگر کوئی شخص خواب میں اپنے گدھے کی دم بہت طویل دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہوگی کہ اس کا مال ودولت مدت دراز تک قائم رہے گا اور عزت میں اضافے کا سبب بنے گا
اور کوئی شخص خواب میں زین سمیت گدھے کو دیکھے تو اس تعبیر یہ ہے کہ اس کا لڑکا پیدا ہوگا یا عزت حاصل ہوگی اور کوئی شخص خواب میں گدھے کی سواری کو ناپسند کرے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کو وہ چیز ملے گی جس کا وہ اہل نہیں ہے نیز کبھی فربہ ونحیف دونوں گدھوں کی تعبیر کثرت مال سے دیتے ہیں
اور خواب میں گدھی کو دیکھنے کی تعبیر ذی حسب ونسب خوبصورت اور معیشت میں معین ومددگار عورت سے ہے اور کوئی شخص خواب میں گدھی پر سوار ہو ا اور دیکھے کی اس کا بچہ بھی پیچھے آرہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ بچے والی عورت سے شادی کرے گا
خواب میں گدھے کا چِلَّانا شر پر دلیل ہے کیونکہ قرآن مجید میں ہے ” ان انکر الاصوات لصوت الحمیر ” سب سے ناپسندیدہ اور مکروہ آواز گدھے کی ہے
یا کسی وباء کے جانب اشارہ ہوتا ہے کیونکہ گدھے کی آواز شیطان کے دیکھنے پر دال ہوتی ہے کیونکہ حدیث شریف میں آیا ہے کہ ” گدھے کی آواز سنو تو تعوذ پڑھو ” اگر کوئی شخص لدھے ہوئے گدھے کو اپنے گھر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی اس بوجھ کے بقدر اس کو خیر سے نوازیں گے
گدھی کے دودھ کو خواب میں دیکھنا سرسبزی اور شادابی کی علامت ہے کبھی خواب میں گدھی کا دودھ پینے کی تعبیر پینے والے کی بیماری سے دی جاتی ہے جو شخص خواب میں اس کا گوشت کھائے تو اس کو مال حاصل ہوگا ۔
اگر خواب میں کوئی عورت گدھے کو دیکھے تو اس سے مراد اس کا شوہر ہے
چنانچہ اگر کوئی عورت خواب میں دیکھے کہ اس کا گدھا مرگیا ہے تو اس کا شوہر اس کو طلاق دے گا یا اس کا انتقال ہوجائے گا ۔
اگر کوئی شخص خواب میں گدھے سے کشتی لڑے تو اس سے بعض رشتہ داروں کے موت کے جانب اشارہ ہے
جو شخص خواب میں دیکھے کہ اس کا گدھا گھوڑا بن گیا ہے تو اس کو حاکم وقت کے جانب سے مال حاصل ہوگا
اگر یہ دیکھے کہ اس کا گدھا خچر بن گیا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہوگی کہ اس کو سفر سے مال حاصل ہوگا
اگر کوئی خواب میں اپنے گدھے پر سوار ہوجائے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس کو بے پناہ مال ودولت حاصل ہوگی
خواب میں گدھے کے کُھر دیکھنا قوت فی المال اور قوت فی التصریف کی علامت ہے
نیز اگر کوئی شخص گدھے کے کھروں کی یا کسی بھی چوپائے کے کھروں کی آواز سنے اور ان کو نہ دیکھے تو اس سے بارش کے جانب اشارہ ہوتا ہے
کبھی گدھے کی تعبیر جاہل شخص سے دی جاتی ہے اور کبھی ولد الزنا (حرامی )سے بھی تعبیر دی جاتی ہے

واللہ اعلم تحریر: رضوان احمد افادہ از علامہ ابن سیرین، علامہ دمیری

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: