پاکستان سمارٹ فون میں خود کفیل |جبلی ویوز
میگا خوشخبری
پاکستان ٹوڈے کے مطابق پاکستان موبائل فونز میں خودکفیل ہوگیاہے. رواں مالی سال کے 11 ماہ جولائی تا مئی کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں 4 کروڑ 60 لاکھ موبائل اسمبل ہوئے. 2 کروڑ سمارٹ فونز تیار ہوئے جس میں 99 فیصد مقامی مارکیٹ میں فروخت ہوئے جبکہ 1 فیصد برآمدکئےگئے 2 کروڑ 60 لاکھ پینل والے موبائلز میں 97 فیصد مقامی مارکیٹ میں فروخت ہوئے جبکہ 3 فیصد برآمد کئے گئے. مجموعی طور پر 0.94 فیصد فونز 11 درآمد کئے گئے. اس سب کا کریڈٹ یقیننا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور عمران خان کو جاتا ہے جس نے 2020 میں پاکستان کی پہلی موبائل پالیسی بنا کر 31 کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے جن میں سے 21 اس وقت پلانٹ کر پیداوار دیے رہی ہیں جبکہ 10 بھی سیٹ اپ لگانے میں مصروف ہیں. اس سارے عمل سے 60 ہزار افراد کو روزگار بھی ملا ہے. یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2018 تک سالانہ 3 سے 4 ارب ڈالر کے موبائل درآمد کئے جاتےتھے. امید ہے اب کمپنیاں اسمبلنگ کے ساتھ مینوفیکچرنگ کا پراسس بھی شروع کرینگی.
- رمیز راجہ نے بابر اعظم کیتعریفوں کے پل باندھ لئے - January 27, 2023
- ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ کس کے نام؟ - January 26, 2023
- آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا اعلان - January 24, 2023