خواب میں لومڑی دیکھنا

خواب میں لومڑی دیکھنا

لومڑی کو خواب میں دیکھنا صحت ، بیوی وغیرہ پر دلالت ہے اگر کسی نے خواب میں لومڑی دیکھی تو اس کی تعبیر عورت سے دیں گے چنانچہ اگر کوئی خواب میں یہ دیکھے کہ وہ لومڑی سے چھیڑ چھاڑ کررہا ہے اور اس سے کھیل رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہوگی کہ اس کی شادی ایسی عورت سے ہوگی جس سے وہ محبت کرے گا اور بیوی بھی اس سے اسی طرح محبت کرے گی
بعض حضرات نے لومڑی کو خواب میں دیکھنے کی یہ تعبیر دی ہے کہ اس دیکھنے والے کو دھوکے باز مکار اور فریبی شخص سے واسطہ پڑے گا اور اگر کسی نے خواب میں یہ دیکھا کہ وہ لومڑی سے جھگڑرہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہوگی کہ گویا وہ اپنے قرض خواہ سے جھگڑنے والا ہے اس طرح خواب میں لومڑی کا گوشت کھانا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ کھانے والے کو نفع کا مال کھانے کی وجہ سے کچھ نقصان ہوگا مگر وہ پھر ٹھیک ہوجائے گا بعض حضرات نے اسے خواب میں دیکھنے کی تعبیر یہ دی ہے کہ بادشاہ کے جانب سے اس کے پاس کوئی دشمن پہنچے گا

یہودیوں نے لومڑی کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر یہ دی ہے کہ وہ کسی نجومی یا طبیب کے پاس پہنچے گا اور اس کی زیارت کرے گا
نصرانی کہتے ہیں کہ اگر کوئی شخص خواب میں لومڑی کا بوسہ لیتا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہوگی کہ اسے ایک شریف اور محبوب اور خوبصورت بیوی حاصل ہونی والی ہے

بعض حضرات کا کہنا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے لومڑی کو قتل کردیا تو اس کی تعبیر یہ دی جائے گی کہ وہ کسی شریف انسان کے لڑکے کو قتل کرنے والا ہے اور خواب اگر کوئی لومڑی کا دودھ پیتا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہوگی کہ وہ بیماری سے شفایاب ہونے والا ہے. کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ خواب میں لومڑی سے جھگڑنا اپنے اہل وعیال میں قریبی دوستوں میں سے کسی دوست سے جھگڑنے کے طرف اشارہ ہے
واللہ اعلم بالصواب

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: