خواب میں گائے یا بیل دیکھنا

اگر کسی نے گائے یا بیل خواب میں دیکھا تو اس کی تعبیر سالوں اور برسوں سے دی جائے گی جس طرح کہ یوسف علیہ السلام نے اس کی تعبیر اس طرح دی تھی ۔

اگر موٹے دیکھیں تو شاداب سال ہوں گے اور اگر دبلے دیکھیں تو قحط سالی سے تعبیر دی جائے گی بشرطیہ گائے یا بیل سیاہ یا سفید رنگ کے خواب میں آئے ہوں ورنہ کسی نے زرد یا سرخ رنگ کی گائیں دیکھیں تو اس کی تعبیر یہ دی جائے گی کہ وہ درخت کو اپنے سینگوں سے مارکر اکھاڑ دے گی یا کسی عمارت کو منہدم کردے گی اسلئے کہ گائے فتنوں کے شکل میں نمودار ہوتی ہے جن مکانوں میں داخل ہوجائے گی اس کو منہدم کردے گی اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” آخری دور میں فتنے بیل کے سینگوں اور آنکھوں کی طرح رونما ہوں گے ۔

اگر کسی نے خواب میں زرد رنگ کی گائے دیکھی تو یہ تعبیر ہوگی کہ اس سال سرسبزی وشادابی ہوگی اگر سیاہ وسفید رنگ کی گائے دیکھی تو تعبیر یہ ہوگی کہ شروع سال میں شدت اور سختی کا سامنا کرنا پڑے گا اور اگر کسی نے گائے کا پچھلا حصہ چتکبرا دیکھا تو اس کی تعبیر یہ ہوگی کہ آخرسال میں پریشانی جھیلنی پڑے گی۔

اگر کسی نے خواب میں نصف گائے دیکھی تو اس کی تعبیر یہ ہوگی کہ دیکھنے والے کی بہن یا لڑکی کسی کو مصیبت میں مبتلاء دیکھا اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ کسی غیر گائے کا دودھ پی رہا ہے تو اس کی تعبیر ہوگی کہ وہ کسی دوسرے کی عورت سے خیانت کرے گا اور جب بھی انسان خواب میں اپنی گائے دیکھے تو اس کی تعبیر بیوی یا لڑکی میں دائر رہے گی ۔

خواب میں گائے کا دودھ جائز مال کے طرف اشارہ کرتا ہے خواب میں گائے کی آواز سننا ایسے لوگوں کی نشاندھی ہوتی ہے جو ادب واحترام میں مشہور ہوں۔ خواب میں گائے سے لگی چوٹ بیماری کے شکل میں آتی ہے اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے اوپر گائے یا بیل نے حملہ کردیا اور دیکھنے والا متوجہ نہیں تو تعبیر ہوگی کہ وہ اسی سال مرجائے گا کسانوں اور کاشتکاروں کے خواب میں گائے یا بیل آنا خیر وبرکت کے طرف اشارہ کرتا ہے ۔

خواب میں گائے کا وہ رنگ بہتر سمجھاجاتا ہے جو گھوڑے کیلئے بہتر سمجھاجاتا ہے نصرانی کہتے ہیں کہ اگر کسی نے دیکھا کہ وہ خواب میں گائے یا بیل کا گوشت کھارہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہوگی کہ دیکھنے والا حاکم کے دربار میں پیش کیا جائے گا خواب میں گائے کا بھنا ہوا گوشت خطرہ یا خوف محسوس کرنے والے کیلئے امن کا باعث ہوگا یا گوشت بھوننے والا مامون رہے گا اگر بھوننے والی عورت حاملہ ہے تو گویا یہ لڑکا پیدا ہونے کی بشارت ہے خواب میں گوشت بھوننا معیشت کی کشادگی کا باعث ہوگا اگر گوشت پکا نہ ہو تو گویا دیکھنے والے کو عورت کے طرف سے رنج پہنچے گا بعض معبرین نے لکھا ہے کہ اگر کسی نے خواب میں پکا ہوا یا بھنا ہوا بیل کا گوشت کھایا ہے تو اس کی تعبیر رزق میں ترقی سے دی جائیگی اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ بیل نے اسے سینگ ماردیا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ اسے کام سے ہٹایا جائے گا جس قدر سینگ کی مار پڑی ہے اسی کے مطابق نقصان ہوگا اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے بیل کو زبح کردیا ہے اور اس کا گوشت تقسیم کردیا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہوگی کہ دیکھنے والا مرجائے گا اگر کسی عورت نے خواب میں دیکھا کہ وہ بیل پر سوار ہوگئی ہے تو اگر وہ شادی شدہ عورت نہیں تو اس کی شادی ہوجائے گی اور اگر شادی شدہ عورت ایسا خواب دیکھے تو تعبیر یہ ہے کہ اس کا شوہر مطیع اور فرمانبردار بن جائے گا ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی عنہا فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے خواب میں دیکھا کہ گویا میں کسی ٹیلے پہ کھڑی ہوں اور میرے اردگرد بیل زبح کئے جارہے ہیں چنانچہ میں نے خواب کی تعبیر مسروق سے دریافت کی تو آپ نے جواب دیا کہ اگر آپ کا خواب سچا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ آپ کے سامنے ایک زبردست جنگ ہوگی چنانچہ ایسا ہی ہوا آپ کے سامنے ایک جنگ جمل ہوئی۔ اگر کسی نے خواب میں یہ دیکھا کہ گائے اپنے بچھڑے کا دودھ چوس رہی ہے تو اس کی تعبیر یہ ہوگی کہ اس کی بیوی دوسروں کو اپنی بیٹی کے ساتھ خیانت کرنے کی دعوت دی رہی ہے۔

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

0 0 ووٹس
Article Rating
سبزکرائب
مطلع کریں
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
تمام کمنٹس دیکھیں
0
Would love your thoughts, please comment.x
%d bloggers like this: