موجودہ حکومت کا جھوٹ بے نقاب | جبلی ویوز

‏اقتصادی رپورٹ نے تمام جھوٹ عیاں کردئیے….!!!!

موجودہ حکومت کے جاری کردہ اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان کی بجلی پیدا کرنے کی موجودہ قابلیت 41 ہزار میگاواٹ ہے. جس سے واضح پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ حکومت نے اپنے دور میں 7 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی. کیونکہ جون 2018 کی اقتصادی ‏سروے رپورٹ کے مطابق قابلیت 34 ہزار میگاواٹ تھی. اس 7 ہزار میں کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سمیت کراچی میں 2 مزید ایٹمی بجلی گھروں کی تکمیل شامل ہے. تحریک انصاف حکومت نے ایک اور بہترین کام یہ کیا کہ بجلی کی ترسیل کی گنجائش میں 4 ہزار میگاواٹ کا اضافہ کیا. جس میں سب سے اہم منصوبے ‏مٹیاری تا لاہور 1100 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل ہے. تحریک انصاف نے جن ڈیمز کی تعمیر کو فوکس کیا انکی مجموعی بجلی پیدا کرنے کی گنجائش 20 ہزار میگاواٹ ہے. جو اگر بروقت مکمل ہوگئے تو سستی پن بجلی کا تناسب کل پیداوار میں 60 فیصد سے زائد ہوجاے گا. اور یہ ممکن ہوجائے گا ‏کہ ن لیگ میں امپورٹڈ کوئلے اور فیول سے لگائے گئے تمام مہنگے پلانٹس ہمیشہ کیلئے بند کردیئے جائیں. جو اس وقت بھی عارضی بندش کے باعث لوڈ شیڈنگ کی سب سے بڑی وجہ ہیں. یہ اقتصادی سروے رپورٹ یہ بھی بتاتی ہے کہ 20 سال میں پہلی بار ٹیکس ہدف حاصل ہوا. 32 ارب ڈالر کی ریکارڈ برآمدات ہوئیں. جولائی 21 سے مارچ 22 تک 9 ارب ڈالر قرض واپس کیا گیا.

آپ گوگل پر اکانومی آف پاکستان سرچ کریں اور وکی پیڈیا کے لنک پر جائیں تو آپ کو 75 سالہ پاکستان کی مکمل رپورٹ ملے گی. آپ کو حیرانی ضرور ہوگی کہ گزشتہ حکومت کے تمام اقدامات کے بہترین نتائج آرہے تھے.

True Journalizm

Coloumnist | Blogger | Space Science Lover | IR Analyst | Social Servant Follow on twitter www.twitter.com/truejournalizm MSc Mass Communication

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: