پنجاب ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی بڑی کامیابی مکمل ریزلٹ|جبلی ویوز

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب ضمنی انتخابات میں میدان مارلیا ۔ تفصیلات کے مطابق بیس میں سے پندرہ نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدواران کامیاب رہے جبکہ مرکز اور صوبے میں حکومت، تمام وسائل، دھاندلی کے کوشش کے باوجود پاکستان مسلم لیگ ن کو عبرتناک شکست بیس حلقوں میں سے صرف چار حلقوں میں کامیاب

پنجاب ضمنی الیکشن کا ریزلٹ کچھ یوں ہے

حلقہ پی پی 158 لاہور سے تحریک انصاف کے امیدوار میاں محمد عثمان اکرم نے اپنے مدمقابل امیدوار رانا احسن شرافت کو شکست دیدی 151 پولنگ سٹیشنز کے مکمل ریزلٹ کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار نے 37463 ووٹ حاصل کئے جبکہ لیگی امیدوار نے 31906 ووٹ حاصل کئے

پی پی 167 لاہور سے تحریک انصاف کے امیدوار شبیر گجرنے 40511 ؤوٹ حاصل کرکہ مدمقابل لیگی امیدوار نذیر چوہان کو شکست دی جو صرف 26473 ووٹ حاصل کرسکے

پی پی 170 لاہور سے تحریک انصاف کے امیدوار ظہیر عباس کھوکھر نے 24688 ووٹ حاصل کر کہ 17519 ووٹ حاصل کرنے والے لیگی امیدوار محمد امین ذولقرنین کو شکست دی

پی پی 168 لاہور سے اسد کھوکھر نے 26159 ووٹ حاصل کر کہ فتح حاصل کرلی جبکہ مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار نواز اعوان نے 15767 ووٹ حاصل کئے

پی پی 83 خوشاب سے تحریک انصاف کے امیدوار ملک حسن اسلم خان 50749 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے مدمقابل آزاد امیدوار 43587 ووٹ کے ساتھ دوسرے جبکہ ن لیگ تیسرے نمبر پر رہی

پی پی 217 ملتان سے پی ٹی آئی امیدوار زین قریشی کامیاب قرار انہوں نے 47252 ووٹ حاصل کئے جبکہ مدمقابل سلمان نعیم بٹ نے 40203 ووٹ حاصل کئے

پی پی 288 ڈیرہ غازی خان سے پی ٹی آئی امیدوار سردار سیف الدین کھوسہ 58166 ووٹ حاصل کر کہ کامیاب قرار جبکہ مدمقابل لیگی امیدوار 32212 ووٹ حاصل کرسکے

پی پی 202 ساہیول سے 62298 ووٹ لیکر تحریک انصاف کے میجر (ر) محمد غلام سرور جیت گئے جبکہ مدمقابل لیگی امیدوار نعمان لنگڑیال 59191 ووٹ حاصل کرکہ دوسرے نمبر پر رہے

پی پی 140 شیخوپورہ سے تحریک انصاف کے امیدوار خرم شہزاد ورک 59166 ووٹ لیکر کامیاب قرار جبکہ مدمقابل لیگی امیدوار 32105 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے

پی پی 228 لودھراں سے آزاد امیدوار پیر رفیع الدین 45020 ووٹ کے ساتھ کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار کیپٹن (ر) عزت خان 38338 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے

پی پی 125 جھنگ سے تحریک انصاف کے امیدوار اعظم چیلہ 82297 ووٹ لیکر فاتح قرار جبکہ مدمقابل لیگی امیدوار 52277 ووٹ حاصل کرکہ دوسرے نمبر پر رہے

پی پی 127 جھنگ سے تحریک انصاف کے مہر نواز 71648 ووٹ لیکر فاتح مدمقابل لیگی امیدوار مہر اسلم 47413 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے

پی پی 272 مظفرگڑھ سے تحریک انصاف کے معظم علی خان نے46069 ووٹوں کے ساتھ میدان مارلیا جبکہ مدمقابل لیگی امیدوار زہرا باسط 36401 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہیں

پی پی 273 مظفرگڑھ سے لیگی امیدوار سبطین رضا 59679 ووٹوں کے ساتھ جیت گئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار یاسرعرفات خان 51232 ووٹ حاصل کرپائے

پی پی 97 فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی افضل ساہی نے میدان مارلیا ہے ان کے حصے میں 67022 ووٹ آئے جبکہ ناکام لیگی امیدوار محمد اجمل چیمہ 54266 ووٹ حاصل کرپائے

پی پی 90 بھکر سے تحریک انصاف کے عرفان اللہ نیازی 77865 ووٹوں کے ساتھ مرد میدان قرار مدمقابل لیگی امیدوار سعید اکبر 66513 ووٹ حاصل کرسکے

پی پی 7 راولپنڈی سے لیگی امیدوار راجہ صغیر 68906 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار شبیراعون 68857 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تاہم اس حلقے میں تحریک انصاف نے ری کاؤنٹنگ کی درخواست دیدی ہے

پی پی 237 بہاولنگر سے لیگی امیدوار فداحسین 66881 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار سید آفتاب رضا 31148 ووٹ حاصل کرسکے

پی پی 282 لیہ سے تحریک انصاف کے امیدوار قیصر عباس خان 57118 ووٹ کے ساتھ کامیاب قرار جبکہ مدمقابل لیگی امیدوار کو 28758 ووٹ پڑے

مجموعی طور پر 49.69 ٹرن آؤٹ رہا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کو پڑنے والے ووٹوں کی شرح 46.80 رہی

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

0 0 ووٹس
Article Rating
سبزکرائب
مطلع کریں
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
تمام کمنٹس دیکھیں
0
Would love your thoughts, please comment.x
%d bloggers like this: