پاکستان کی ٹاپ کی تین ورڈ پریس ویب سائٹ ہوسٹنگ کمپنیاں ،جو کہ آپ کو جاز کیش اور ایزی پیسہ کی سہولت کے ساتھ سب سے کم قیمت میں ہوسٹنگ مہیا کرتی ہیں

ہر وہ شخص جو کہ ویب سائٹس کی اہمیت کو سمجھتا ہے اس کا یہ خواب ہوتا ہے کہ اس کی ایک اپنی ویب سائٹ ہو۔

ویب سائٹ بنانے سے قبل ہوسٹنگ حاصل کرنا ایک اہم عمل ہوتا ہے، خاص کر ورڈ پریس وغیرہ کے لئے۔

یوں تو دنیا میں بہت سی مشہور انٹرنیشنل کمپنیاں ہیں جو کہ ویب سائٹ کے لیے ہوسٹنگ مہیا کر رہی ہیں، لیکن انکی سالانہ کی قیمتیں بہت ہی زیادہ ہوتی ہے، جو کہ ایک پاکستانی کے لئے ادا کرنا خاصا مشکل ہوتا ہے، خاص کر اب جبکہ ڈالر کا ریٹ بڑھ چکا ہے،اور پاکستانی روپے کی قدر گر چکی ہے، اس صورت میں ایک پاکستانی کے لیے ڈالر میں اس کی ادائیگی کرنا بہت مشکل ہو چکا ہے۔

اگر کوئی اس کی استطاعت رکھتا بھی ہو،تو اس کی ادائیگی کے لئے جو طریقہ کار استعمال کرنا پڑتا ہے وہ ہی بہت مشکل ہوتا ہے، یعنی یا تو اس کے پاس بینک اکاؤنٹ اور کریڈٹ کارڈ ہونا چاہیے یا پھر پےپال ہونا چاہیے جسکی سہولت پاکستان میں موجود نہیں۔

تو پھر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہم کس طرح اپنی ورڈ پریس ویب سائٹ کے لیے ایک ہوسٹنگ خرید سکتے ہیں جو کہ سستی بھی ہو اور اس کی ادائیگی ہم جاز کیش یا ایزی پیسہ کا استعمال کر کے بھی کر سکیں ؟

لہذا، اس مضمون کے دوران، میں آپ کو پاکستان کی تین ایسی کمپنیوں کے متعلق بتاؤں گا جو کہ آپ کو نا صرف مقامی کرنسی میں سستی ہوسٹنگ مہیا کرتی ہیں بلکہ ادائیگی کے لیے آپ کو بینک اکاؤنٹ یا کریڈٹ کارڈ کی بھی ضرورت پیش نہیں آئے گی, بلکہ آپ آسانی سے اپنے ایزی پیسہ یا جاز کیش سے ہوسٹنگ خرید سکتے ہیں۔

تو آئیے بات کرتے ہیں پاکستان کی ٹاپ کی تین ہوسٹنگ مہیا کرنے والی کمپنیوں کے متعلق۔

Number 3


EasyHost

ایزی ہوسٹ پاکستان کی معروف ویب ہوسٹنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے، جو تیز رفتار اور سستی ویب سائٹ ہوسٹنگ سروسز فراہم کرتی ہے۔ اس کے تمام پیکیجز میں سے سب سے کم قیمت پیکج صرف 3500 روپے فی سال پر مبنی ہے،, رقم کی ادائیگی یعنی پیمنٹ میتھڈ میں آپ جاز کیش، ایزی پیسہ کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔
یہ ان لوگوں کے بہت مفید ہے جن کے پاس کریڈٹ کارڈ یا بینک اکاؤنٹ موجود نہیں ہے۔
مزید معلومات کے لئے انکی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

Number 2

Hostbreak

یہ کمپنی 2001 سے پاکستان میں اپنی سروسز فراہم کررہی ہے۔ کمپنی آپ کی ورڈ پریس ویب سائٹ کے لئے اس کے تمام پیکیجز میں موجود سب سے کم قیمت پیکج جو کہ صرف 4500 روپے فی سال پر مبنی ہے،اس میں ہوسٹنگ مہیا کرے گی,
جس میں ویب سائٹ کا بیک اپ: دو ہفتہ وار ویب سائٹ کا بیک اپ

اور

ہیکرز سے آپ کی ویب سائٹ کا تحفظ: روزانہ کی بنیاد پر میلویئر اسکیننگ

جیسی سہولت بھی شامل ہے۔

اس کے علاؤہ یہ آپ کو 30 دن کی
money back guarantee
بھی مہیا کرتی ہے۔

اس ویب سائٹ پر بھی آپ ہوسٹنگ ، کریڈٹ کارڈ یا بینک کے علاؤہ جاز کیش یا ایزی پیسہ کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے انکی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

Number 1

Inspedium

یہ کراچی، پاکستان میں مقیم ایک معروف منظم ویب ہوسٹنگ اور ری سیلر ہوسٹنگ کمپنی ہے۔
اگر آپ بزنس کے لئے ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں یا آپ پرسنل ویب سائٹ جیسا کہ بلاگ ،نیوز ویب سائٹ وغیرہ بنانا چاہتے ہیں، دونوں کے لیے یہ کمپنی بہترین اور کم قیمت پیکجز فراہم کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں موجود بہت سے سرکاری اور غیر سرکاری ادروں کی ویب سائٹس کے لئے یہ ہوسٹنگ مہیا کرتی ہے۔ جن میں سندھ ہائی کورٹ کی ویب سائٹ ، ہم ٹی وی کی ویب سائٹ اور شان کمپنی کی ویب سائٹ سر فہرست ہیں۔

پرسنل ویب سائٹ کی ہوسٹنگ کے لئے اس کے فراہم کردہ پیکیجز میں سب سے کم قیمت پیکج صرف 160 روپے فی مہینہ پر مشتمل ہے۔
یہ کمپنی بھی آپ کو جاز کیش یا ایزی پیسہ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے انکی ویب سائٹ وزٹ کریں ۔

نوٹ: اگر آپ اپنی ویب سائٹ بنوانا چاہتے ہیں تو آپ ہم سے رابطہ کریں، ہم مناسب قیمت میں بہترین ویب سائٹ ڈیزائننگ کی سروسز فراہم کررہے ہیں۔

رابطہ کرنے کے لیے کلک کریں

Jabbli Views
فالو کریں

Jabbli Views

جبلی ویوز ایک میگزین ویب سائٹ ہے، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مضمون نگاری اور کالم نگاری کو فروغ دینا اور اس شعبے سے منسلک ہونے والے نئے چہروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،تاکہ وہ اپنے ہنر کو نکھار سکیں اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچا سکیں۔

5 thoughts on “پاکستان کی ٹاپ کی تین ورڈ پریس ویب سائٹ ہوسٹنگ کمپنیاں ،جو کہ آپ کو جاز کیش اور ایزی پیسہ کی سہولت کے ساتھ سب سے کم قیمت میں ہوسٹنگ مہیا کرتی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: