خواب میں زلزلہ دیکھنا مکمل تعبیر دیکھیں |جبلی ویوز

خواب میں زلزلہ دیکھنا زلزلہ دیکھنا عموما مصیبت ،پریشانی، خوف، رنج والم پر دلالت کرتی ہے حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ نے فرمایا ہے اگر کوئی دیکھے کہ زمین حرکت کررہی ہے ۔دلیل ہے کہ زمین حرکت کے مطابق اس ملک کے باشندوں کو رنج وملامت پہنچی گی ۔

اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ لوگوں کو آفت پہنچے گی اور اس ملک میں بیماری پڑے گی اور اگر دیکھے کہ زمین پھری اور زیروبالا ہوئی دلیل ہے کہ اس ملک میں مصبیت اور فتنہ پڑے گی اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ زمین دو یا زیادہ ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے تو اس کی تعبیر ہوگی کہ ملک میں بڑے پیمانے پر فساد ہوگا ملک دو جماعتوں میں بٹ جائے گا اور خانہ جنگی ہوگی ۔

حضرت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ زمین آہستہ آہستہ ہلی ہے اور آدھی غرق ہوگئی ہے تو اس کی تعبیر یہ ہوگی کہ اس ملک میں ایسا حکمران آئے گا جو اس ملک کو عذاب دے گا امام جعفر صادق رحمہ الله نے فرمایا خواب میں زلزلہ اور زمین کا غرق ہونا دیکھنا بادشاہ کے طرف سے محنت اور بلاء عظیم پر دلیل ہے فرمان حق تعالی ہے

۔ فخسفنا بہ وبدارہ الارض ۔ ترجمہ: ہم نے اس کو اور اس کے گھر کو زمین میں دھنسادیااگر خواب میں زلزلہ دیکھے اور پہاڑی سے پتھر اس زلزلے کی وجہ سے آکہ اس کے آس پاس گرے یا اس بندے کو لگے تو اس کی تعبیر ہوگی کہ خواب دیکھنے والے کے خاندان میں کوئی مرجائیگا۔ بہرحال خواب میں زلزلہ عام طور پر عمومی عذاب پر دلالت کرتی ہے یعنی پورے ملک کے

لوگوں کے ساتھ کوئی مصیبت پیش آئی گی ۔

واللہ اعلم کتبہ : رضوان احمد افادہ از علامہ

محمد بن سیرین، امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ، حضرت ابراہیم کرمانی

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

5 1 ووٹ
Article Rating
سبزکرائب
مطلع کریں
guest
1 Comment
تازہ ترین
قدیم ترین Most Voted
Inline Feedbacks
تمام کمنٹس دیکھیں
Jabbli Views

اللہ بچائے ایسے خوابوں سے

1
0
Would love your thoughts, please comment.x
%d bloggers like this: