گوادر کیلئے بڑی خوشخبری

‏گوادر کے لئے خوشخبری

ایران 1999 سے گودار سمیت بلوچستان کے 3 اضلاع کو بجلی فراہم کررہا ہے۔ جسکی موجودہ شرح 100 میگاواٹ ہے۔ گوادر کی بڑھتی ضرورت کو دیکھتے ہوئے گزشتہ ایران کے ساتھ مزید 100 میگاواٹ کی فراہمی کا معاہدہ ہوا ہے۔ گوادر شہر کی مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ‏2016 میں سی پیک کے تحت 300 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگانے کی منظوری دی گئی تھی۔

جسے امپورٹڈ کوئلے پر چلایا جانا تھا۔ چین نے 163 ملین ڈالرز مہیا کرنے تھے۔ تاہم گزشتہ حکومت نے ملک ماحولیاتی آلودگی کم کرنیکی کی مہم کے تحت کوئلے سے چلنے والے کسی بھی نئے منصوبے کو روک دیا تھا۔‏

دی نیوز کے مطابق موجودہ حکومت نے اس پراجیکٹ کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ جس سے نہ صرف کلین انرجی ملے گی بلکہ کوئلہ درآمد کرنیکی مد میں سالانہ 20 ارب روپے کی بچت بھی ہوگی۔ منصوبہ 1300 ایکڑ پر لگایا جائے جس پر لاگت کا تخمینہ 250 ملین ڈالرز لگایا گیا ہے۔

True Journalizm

Coloumnist | Blogger | Space Science Lover | IR Analyst | Social Servant Follow on twitter www.twitter.com/truejournalizm MSc Mass Communication

One thought on “گوادر کیلئے بڑی خوشخبری

  • July 29, 2022 at 2:30 pm
    Permalink

    یاد رہے اگر یہ سولر سسٹم سلیمان شہباز سے خریدے جاتے ہیں تو یہ ایک الگ موضوع ہوگا

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: