اہم قومی خبریںبین الاقوامی

فنانشل ٹائمز کا ایک تیر سے کئے شکار

‏فنانشل ٹائمز کے 1 تیر سے کئی شکار

یہ برطانوی اخبار 1888 سے شائع ہورہا ہے. 2015 میں اسے جاپانی کمپنی نکی نے 1.2 بلین ڈالر میں خریدا. اخبار کے دنیا بھر میں آن لائن 10 لاکھ صارفین ہیں. سب جانتے ہیں جاپان کی حفاظت امریکہ کرتاہے اور سالانہ 10 ارب ڈالر معاوضہ لیتا ہے.

جاپان اقوام متحدہ کے تمام اخراجات کا 70 فیصد اکیلے ادا کرتا ہے. ساوتھ چائنہ سی میں بھی امریکہ + جاپان ملکر چینی بحری تجارت کو روکنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں. مشترکہ مفادات کے تحفظ کے متعدد معاہدوں کی وجہ سے جاپان ایشیا میں امریکہ کا سب سے تگڑا گھوڑا ہے.

فنانشل ٹائمز اپنی تجزیاتی ‏رپورٹس کے ذریعے دونوں ممالک کے مخالف ممالک بارے پراپیگنڈا کرتا رہتا ہے. امریکہ میں 9/11 کے بعد مسلمانوں کی کاروباری سرگرمیوں پر بڑی سخت نظر رکھی جاتی ہے. ابراج گروپ کے بانی عارف حبیب نقوی کے اس وقت مجموعی اثاثے 14 بلین کو کراس کرچکے ہیں.

وہ امریکہ میں اپنے پاؤں جمانے کی کوشش ‏کررہے ہیں. اس لئے وہاں کی انتظامیہ کا حرکت میں آنا یقینی تھا. چونکہ ابراج گروپ نے 2016 میں کراچی الیکٹرک کے کچھ شئیرز شنگھائی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو فروخت کئے تھے اس لئے بھی وہ امریکی تھنک ٹینک کی نظروں میں ہیں. اخبار نے پاکستان میں جاری سیاسی بحران کو دیکھتے ہوے نہ صرف ابراج ‏گروپ کو ٹارگٹ کیا ہے بلکہ 2 بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ کو ننگا کرنیکی کوشش کی ہے.

رپورٹ کے مطابق ابراج گروپ نے2013 میں تحریک انصاف کی سیاسی فنڈ ریزنگ کے لئے چیرٹی میچ منعقد کروایا. برطانیہ میں ہونیوالے اس میچ کے ذریعے 6 ملین پاؤنڈ حاصل ہوے جس میں عرب امارات ‏سے بھی 1.2 ملین آئے. چونکہ میچ چیرٹی تھا لیکن رقم سیاسی پارٹی کو دی گئی اس لئے یہ اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں. رپورٹ آگے جاکر یہ بھی بتاتی ہے کہ 2016 میں جب کراچی الیکٹرک کے شئیرز فروخت کئے گئے تو ابراج گروپ نے شریف خاندان کو سیاسی مقاصد کیلئے 20 ملین پاؤنڈ دئے.

اب پاکستان میں چونکہ ن لیگ کی حکومت ہے اس لئے رپورٹ کا وہ حصہ جس میں عمران خان کو فنڈز دینے کا ذکرہے الیکٹرانک میڈیا حکومتی سرپرستی میں اچھال رہاہے جبکہ PTI کا ہم خیال میڈیا اور آزاد خیال صحافی شریف خان کو ملنے والے 20 ملین کو بھی نمایاں کررہے ہیں. حکومت کو تحریک انصاف کے خلاف فارن ‏فنڈنگ کیس میں یہ رپورٹ پتہ نہیں کتنی مدد دیگی لیکن یہ ضرور کنفرم ہے کہ آنیوالے وقت میں اسی رپورٹ میں بتاے گئے 20 ملین شریف فیملی کے گلے پڑ جائیں گے.

اخبار کو اس رپورٹ سے کئی فوائد حاصل ہوے ہیں. 2 دن سے گوگل پر پاکستانی اس رپورٹ کو تلاش کرکر کے پڑھ رہےہیں جبکہ جنکی ایما پر رپورٹ لکھی گئی یقیننا انہوں نے بھی اخبار کو خوش کیا ہوگا. تاہم ہمیشہ کی طرح نقصان پاکستانی قوم کا ہوا ہے جنہیں الیکٹرانک میڈیا حسب روایت مرضی کا سچ بتا کر پاگل بنا رہا ہے.

Coloumnist | Blogger | Space Science Lover | IR Analyst | Social Servant
Follow on twitter
www.twitter.com/truejournalizm
MSc Mass Communication
True Journalizm

True Journalizm

Coloumnist | Blogger | Space Science Lover | IR Analyst | Social Servant Follow on twitter www.twitter.com/truejournalizm MSc Mass Communication

اپنے خیالات کا اظہار کریں