صحافیوں اور، میڈیا ہاؤسز کے خلاف کریک ڈاؤن پر عمران خان کا بڑا اعلان |جبلی ویوز

چئیرمین تحریک انصاف سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان حالیہ صحافیوں اورمیڈیا ہاؤسز کے خلاف کریک ڈاؤن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا اور آزادی اظہار کو آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والی ملک گیر عوامی رابطہ مہم کا حصہ بنانے کا اعلان کیا ہے انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا

” ‏میں اپنی قوم کو امپورٹڈسرکار اور ریاستی مشینری کیجانب سےان میڈیاہاؤسز اورصحافیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ایک نہایت غیرمعمولی مہم کےبارےمیں متنبہ کرناچاہتاہوں جو پی ٹی آئی اور میرا بیانیہ عوام تک پہنچاتےہیں۔دوصحافیوں،ارشدشریف اورصابرشاکر کو اپنی جانیں بچانےکی فکر میں پاکستان چھوڑنا پڑا۔‏عمران ریاض،سمیع ابراہیم اور ایاز امیرجیسے دیگر صحافیوں نےدھمکیوں،پرتشددحملوں اورگرفتاریوں کا سامناکیا۔میڈیا اور آزادئ اظہار کے معاملے کو میں آئندہ ہفتے سے اپنی ملک گیر عوامی رابطہ مہم کا حصہ بناؤں گا۔اگر ہم نے محض مجھےاور پی ٹی آئی کونشانہ بنانے کیلئےاختیارکئےگئے‏ہتھکنڈے کامیاب ہونے کی اجازت دی تو آمریت کےوہی تاریک دن لوٹ آئیں گےجن کے دوران آزاد میڈیا اور حُرّیتِ اظہار کی قطعاً گنجائش نہیں ہوا کرتی تھی۔ آئین کی روح کے مطابق ایک آزاد میڈیا اور اظہار کی آزادی کے بغیر توحقیقی آزادی ممکن نہیں۔

اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سینئر صحافی سمیع ابراہیم نے کہا ” ‏انشاء اللہ یہ وطن سلامت بھی سلامت رہے گا اور جدوجہد بھی جاری رہے گی!”

جبکہ صحافی سلمان درانی نے کہا
” ‏‎خان صاحب آپ حق کے راستے پر ہیں، ہم جیسا ہر حق گو صحافی آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ جن صحافیوں کے آپ کے نام لیے ان تمام کو سلام۔ اللہ آپ کو اور اس قوم کو امپورٹڈ حکومت اور ہینڈلرز سے آزادی عطا کرے۔۔۔

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

5 1 ووٹ
Article Rating
سبزکرائب
مطلع کریں
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
تمام کمنٹس دیکھیں
0
Would love your thoughts, please comment.x
%d bloggers like this: