پاکستان اور ترکی کے درمیان بڑا معاہدہ |جبلی ویوز
20 سال کی کوششیں رنگ لے آئیں
پاکستان اور ترکی نے بالاآخر باہمی تجارت کو سالانہ 5 ارب ڈالر تک لیجانے کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں. اس وقت یہ حجم 830 ملین ڈالرز ہے جس میں ترکی کا حصہ 517 ملین ہے. دونوں ممالک 20 سال سے باہمی تجارت کو بڑھانے کیلئے 19 سیشنز کرچکے ہیں. گزشتہ حکومت نے اسلام آباد تہران استنبول ٹرین سروس بحال کی تو ترکی نے ابتدائی طور پر ایک ایم او یو سائن کیا. تاہم حتمی معاہدے کے لئے مزید وقت مانگا تھا. معاہدے کی رو سے دونوں ممالک اشیا کی تجارت پر ٹیکس کی شرح کم سے کم رکھیں گے. 261 پاکستانی اور 130 ترک مصنوعات پیکج میں شامل ہیں. پاکستان کی اشیا زیادہ ہونے سے دونوں ممالک کا باہمی شئیر برابر ہوجاے گا. اس معاہدے سے ایران کے ساتھ حتمی معاہدہ کرنے میں بھی مدد ملے گی. پاکستان ایران کے ساتھ بھی 5 ارب ڈالر کی سالانہ تجارت کرنا چاہتا ہے. ایران کا بھی بڑا مطالبہ کارگو ٹرین کی بحالی تھا جو 2009 سے بند تھی.
- حکومت پنجاب کا صحراء چولستان کو قابل کاشت بنانے کا منصوبہ |جبلی ویوز - October 15, 2022
- سستی گیس کی روسی آفر اور پاکستان - September 16, 2022
- پاکستان سٹیل مل کا مستقبل - September 13, 2022