شہباز گل تشدد عمران خان کا سخت ردعمل

سابق وزیراعظم نے شہبازگل کی موجودہ تشویشناک حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر شہبازگل کی ہسپتال منتقلی کی ویڈیو پوسٹ کی ہے سابق وزیر اعظم نے اپنی ٹویٹ میں موجودہ حکومت اور اتحادیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا
“‏معیار سےمسلسل گرتے ہوئے ایک بنانا ریپبلک میں ڈھلنے کےمناظر! ہماری بربریت دیکھ کر مہذب دنیا پر سکتہ طاری ہوگا۔ بدترین پہلو تو یہ ہے کہ منصفانہ عدالتی کارروائی کے بغیر جبر و تشدد سے مثال بنانے کیلئے ایک آسان ترین ہدف چُنا گیا ہے۔ ‏جبکہ نوازشریف، مریم، مولانا فضل الرحمٰن اور آصف زرداری جیسےوہ تمام کردار جو ریاستی اداروں کیخلاف بغض و عناد سے بھرپور بیانات کے ذریعے انہیں ہرممکن حد تک بدترین انداز میں بار بار نشانہ بناتے رہے ہیں، بلاخوفِ ملامت آزاد گھوم رہے ہیں۔”


تاہم پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اس وقت شدید غصے میں ہیں ان کا مطالبہ ہے پنجاب اور پختونخواہ میں موجودہ حکومتی پارٹیوں کے لوگوں کو گرفتار کر کہ عبرت کا نشان بنا دینا چاہئے پاکستان تحریک انصاف کے دیگر راہنماؤں کے جانب سے بھی شہباز گل پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
یاد رہے دوران حراست شہبازگل پر اسلام آباد پولیس کے جانب سے بدترین تشدد کیا گیا تاہم آج عدالت نے انہیں مزید جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا حالانکہ عدالت کو شہباز گل ہر کئے گئے تشدد کا علم تھا

رضوان احمد

Freelance journalist Twitter account https://twitter.com/real_kumrati?s=09

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: